دنیا بھر کے امیر ترین افراد کورونا وائرس وبا سے بچنے کیلئے اپنی دولت کا بے دریغ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کن آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
لاکھوں ڈالرز کے محفوظ بنکرز لینے کیلئے رابطے
دنیا کے بہت سے امراء لاکھوں ڈالرز کے محفوظ ترین بنکرز کی خریداری کیلئے کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
ایسے بنکرز تیار کرنے والے لیری ہال کا کہنا ہے کہ محفوظ ترین مہنگے بنکرز کی خریداری کیلئے ان سے بہت سے افراد نے رابطہ کیا ہے۔
انکے بقول بنکرز کی خریداری کیلئے بیتاب افراد کہہ رہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے پریشان ہیں۔ لیری ہال کے بقول انکے پاس موجود بنکرز کی قیمت 15 لاکھ سے 45 لاکھ ڈالرز ہے۔
اگر وبا شدت اختیار کر گئی تو ان بنکرز کو اندر سے پوری طرح سیل کیا جا سکتا ہے۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بنکرز کی خریداری میں پہلے بھی دلچسپی لے رہے تھے مگر کورونا وائرس نے انہیں اب اولین ترجیحات میں شامل کر دیا ہے۔
نجی پروازیں
امیر افراد کے نزدیک کمرشل پروازیں بھی کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ نہیں اور وہ اپنی دولت سے نجی چارٹرڈ طیاروں کا رخ کر رہے ہیں۔
ایک نجی کمپنی ‘پرائیویٹ فلائی’ کے سی ای او کے مطابق پرائیویٹ چارٹرڈ طیاروں کی مانگ میں 50 سے 60 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت چارٹرڈ طیاروں کا حصول بھی مشکل ہے کیونکہ ہر طرف سفری پابندیاں عائد ہو چکی ہیں۔
آبادی سے دور رہائش گاہیں
نیویارک شہر کی اشرافیہ نے ابھی سے اپنے گرمیوں کیلئے مختص گھروں کا رخ کر لیا ہے۔
امیر ترین لوگوں نے چھٹیوں اور سیروتفریح کیلئے خریدی گئی رہائش گاہوں کو اس وبا کے دوران استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
نیویارک شہر کے امراء نے ہڈسن وادی میں اپنی رہائش گاہوں کی جانب جانا شروع کر دیا ہے حالانکہ اس سے قبل وہ گرمیوں کے باقاعدہ آغاز پر اس علاقے میں رہنے آتے تھے۔
بہت خوب
Sir I wanna write for Nakarkhana. I’m writing on different websites and newspaper. My Articles can be seen on Humsub.com.pk.
Kindly confirm if I can write for Humsub.com.pk and Nakarkhana at the same time.
Regards,
Muhammad Wahid