وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے برطانیہ میں زیادہ لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ لینے شروع نہ کیے تو برطانیہ میں اموات کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں خوفناک حد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔
جمائمہ خان نے ان خدشات کا اظہار سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مختلف ممالک میں رپورٹ ہونیوالے کورونا کیسز اور ان کی اموات کی شرح کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جرمنی میں 19,848 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 68 اموات ہوئیں، امریکہ میں 19,469 کیسز رپورٹ ہوئے اور 258 اموات ہوئیں۔، دوسری جانب برطانیہ میں کل 3,983 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
If we don’t start testing more people soon, the UK death rate is going to seem terrifyingly high compared to other countries.
Germany- 19,848 cases/ 68 deaths
USA. -19,469 cases/ 258 deaths
UK. -3,983 cases/ 177 deaths— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 21, 2020
جمائمہ خان کی جانب سے کورونا وائرس کے ذریعے برطانیہ میں بڑھتی ہوئے شرح اموات کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی جس میں انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کر کے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو دوسرے ممالک کی نسبت برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔
برطانیہ میں اس وقت کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے ہزاروں ریسٹورنٹس، تھیٹرز، بارز بند کر دیے گئے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر فوج سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔