سابق پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر ماجد حق کوویڈ 19 کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سابق آف اسپنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ وہ جلد کورونا کی بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھر روانہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے اسٹاف اور معالجوں نے ان کا خوب اچھا خیال رکھا ہے۔
Looking forward to potentially getting back home today after testing positive with Coronavirus. Staff at the RAH in Paisley have been good to me & thank you to everyone who has sent me messages of support. Insha Allah the Panther will be back to full health soon. #covid19UK pic.twitter.com/19QfWjzaOq
— Majid Haq (@MajidHaq) March 20, 2020
ماجد حق نے اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ایک روزہ انٹرنیشنل مقابلے کھیلیں ہیں جبکہ 24 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کرکٹ کے بین الاقوامی اور فرنچائز کرکٹ کے ٹورنامنٹس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے برطانوی بلے باز ایلکس ہیلز کے حوالے سے خبریں گردش کر ہی تھیں کہ وہ مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔