پاکستان نے 28مارچ تک اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق فضائی آپریشن کی معطلی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ وہ مسافروں کو پیش آنیوالی دشواریوں پر معذرت خواہ ہیں لیکن احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
انٹر نیشنل فلائٹس پر پابندی کا اطلاق اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے رپورٹ ہونیوالے کیسز زیادہ تر باہر سے آئے تھے اور اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جو فلائٹس کینسل کی گئی ہیں ان کے ٹکٹس ری فنڈ کرائے جاسکتے ہیں تاہم جو مسافر 28مارچ کے بعد کی بکنگ کرانا چاہتے ہیں ان سے اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق اندرون ملک پروازیں جاری رکھی جائیں گی ۔
کورونا وائرس کا علاج: کیا ملیریا کی دوا ’کلوروکوئن‘ گیم چینجر ہے؟
اٹلی کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا تو نگہداشت مشکل ہو جائے گی، عمران خان
کورونا وائرس: خوف کی تاریک وادیوں میں امید کی کرنیں
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ آج سے 4 اپریل تک انٹر نیشنل پروازیں پاکستان نہیں آسکیں گی۔
نئی پابندی کا اطلاق مسافر طیاروں اور پرائیویٹ چارٹرز پر ہوگا تاہم سفارتکاروں اور کارگو جہازوں کو پاکستان آنے کی اجازت حاصل رہے گی ۔