کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی اقدمات کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت نیا حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور ہوٹلز آج مورخہ 21-3-2020 رات 9 بجے سے مورخہ 24-3-2020 بروز منگل صبح 9 بجے تک بند رہیں گے۔
جزوی لاک ڈاؤن میں فارمیسی، ڈسپنسری، کلیکنک، کریانہ سٹور، بیکری، تندور، دودھ، مرغی گوشت، سبزی فروٹ شاپس، آٹو ورکشاپس اور اشیائے خورونوش کی منڈیوں کو استثناء ہو گی اور یہ دوکانیں /منڈیاں کھلی رہی گی جبکہ ہوٹلز کی ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی سہولیات پر پابندی لاگو نہیں ہو گی۔
تمام سنوکر کلب اور جم بھی فوری بند کرنے کا حکم
اسی طرح پنجاب بھر میں گھروں کے اندر بھی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی، گھر کے اندر یا نجی جگہ پر بھی تقریب منعقد نہیں کی جا سکتی۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 4 اپریل تک نافذ رہے گی۔