• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس کے متعلق چین میں موجود پاکستانی طالب علم کی ویڈیو وائرل ہو گئی

by sohail
مارچ 22, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چین میں زیرتعلیم ایک پاکستانی طالب علم نے کورونا وائرس کے حوالے سے بہت اہم باتیں کی ہیں۔

ریحان نامی یہ نوجوان ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے، اس کا کہنا ہے کہ گرمی اس کے پھیلاؤ کی رفتار تو کم ہو سکتی ہے لیکن یہ وائرس ختم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا اور خلیجی ممالک میں اس وقت گرمی ہے لیک وہاں بھی یہ وبا پھیل رہی ہے۔

پاکستانی طالب علم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح چین میں دو سے ڈھائی فیصد رہی ہے اس کی وجہ چینی حکومت اور عوام کی محنت ہے۔ پاکستان جیسے معاشرے میں یہ دس بارہ فیصد ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نارمل فلو نہیں ہے بلکہ بہت خطرناک وائرس ہے جس کا علاج ابھی تک کہیں بھی نہیں ہے، صرف اسے پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ مختلف صورتوں میں ہو سکتا ہے، اگر اس سے متاثرہ شخص چھینکتا ہے اور اس کے قطرے کسی سطح پر جاتے ہیں، اسے جو بھی چھوئے گا اس وائرس کا شکار ہو جائے گا۔

ریحان نے کہا کہ چھینک سے نکلنے والے قطرے کافی دیر ہوا میں بھی معلق رہتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ چھینکتے وقت کہنی کو سامنے کر لیا جائے، ہاتھوں پر یہ قطرے کسی صورت نہیں جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح یہ بہت ضروری ہے کہ ہر شخص گھر میں رہے اور بلاضرورت باہر نہ نکلے، اگر کہیں جانا پڑے تو ہر صورت ماسک پہن کر جائے۔

طالب علم کے مطابق گھر کے صرف ایک فرد کو ہر بار باہر جانا چاہیے، اسے ہر بار ایک لباس الگ سے پہننا چاہیے اور جوتے علیحدہ رکھنے چاہئیں۔

گھر واپس آتے ہوئے جوتے اور لباس باہر رکھ دیں، پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور لباس تبدیل کریں، باہر رکھے لباس کو ہر بار اچھی طرح دھوئیں اور اس دوران گھر کے ہر فرد سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال کی عمر والے یا کسی بیماری کا شکار ہونے والے افراد کے لیے یہ وائرس مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ باہر جاتے وقت جو ماسک پہنا ہوا ہے اسے واپسی پر ضائع کر دیں، گھر والوں کو منع کریں کہ وہ دروازے کے ہینڈل وغیرہ کو نہ چھوئیں۔

انہوں نے کہا کہ باہر نکلتے وقت ہر شخص سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہے، اسی طرح گاڑی میں کسی اجنبی کو نہ بٹھائیں کیونکہ یہ وائرس ایک زنجیر کی طرح کام کرتا ہے، آپ کو اس زنجیر کا حصہ بننے سے بچنا ہے۔

ریحان نے زور دے کر کہا کہ ہاتھ بار بار دھوئیں، گرم پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ ایک ایک گھونٹ کر کے پئیں۔ گلے کو خشک نہ ہونے دیں۔ یہ وائرس گلے میں گھر بناتا ہے اسے خشک نہ رکھیں۔

پاکستانی طالب علم نے چین کے تجربے کی مثال دیتے ہوئے اہم بات بتائی کہ دنیا کی کوئی بھی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو نہیں روک سکتی، عوام کو خود اسے پھیلنے سے روکنا ہے اور اس کا طریقہ الگ تھلگ رہنا اور احتیاطی تدابیر کرنا ہے۔

sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس کے دوران ہمارے پھیپھڑوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

مودی کا کرفیو کا اعلان، عمران خان ہچکچاہٹ کا شکار

پاکستان سے فلسطین کے شہرغزہ پہنچنے دو شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

پاکستان سے فلسطین کے شہرغزہ پہنچنے والے دو شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

صحافی برادری کس طرح سے کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے؟

صحافی برادری کس طرح سے کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے؟

کورونا وائرس : پنجاب نے مدد کے لیے فوج طلب کر لی

کورونا وائرس : پنجاب نے مدد کے لیے فوج طلب کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In