اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے باعث 627 ہلاکتیں ہونے کے بعد فوج کی مدد سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کی جانب سے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے علاقہ لومباردی میں لاک ڈاؤن کے نفاذکو یقینی بنانے کیلئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کیلئے اٹلی کی معاونت کرنے والے چینی ماہرین نے لومباردی کے علاقہ میں پابندیوں بارے کہا تھا کہ یہ زیادہ سخت نہیں جس کے بعد اٹلی نے فوج کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔
لومباردی کی جانب سے بھی حکومت سے پابندیاں زیادہ سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
لومباردی کے صدر اتیلیوفونتانا نے کہا ہے کہ انکی لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے فوج طلبی کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انکے علاقہ میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
