• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کور ونا وائرس کے شکار امریکی شہری کی درد بھری داستان

by sohail
مارچ 21, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس میں مبتلاء امریکی شہری ’جوئے سٹلر‘ نے اپنے فیس بک اسٹیٹس میں بیماری سے جنگ کی تکلیف دہ روداد کچھ یوں بیان کی ہے۔

گزشتہ تین ہفتوں سے میں کورونا وائرس اور نمونیا کے خلاف لڑ رہاہوں۔ یہ میری زندگی کے سب سے بھیانک 17 دن ہیں۔ میں نے زندگی میں اتنی لمبی بیماری جو اس شدت سے اثرانداز ہوتی ہے نہیں دیکھی۔ ہماری حکومت اس بیماری کے خلاف بالکل تیار نہیں اور اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی ہے۔

 17روز قبل تین مارچ کو مجھے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ مجھے کمزوری محسوس ہوئی اور مجھے لگا جیسے سردی لگ گئی ہے، اس لیے میں نے اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا اور آرام کرنے کا سوچا۔ اس روز میں نے معمول کے مطابق شاپنگ کی مگر اگلے ہی روز مجھے تیز بخار، سردی، سردرد اور جسم درد شروع ہوگیا۔

میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے کئی اسپتالوں اور ڈاکٹرز تک رسائی کی کوشش کی مگر سب نے مجھے باعث زحمت سمجھ کر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ انہوں نے میرا مذاق اڑایا جیسے میں کسی نامعقول خواہش کا اظہار کررہا تھا اور مجھ پر چلانا شروع ہو گئے کہ میں انہیں کال کرنا بند کروں۔ مجھے فون پربتایا گیا کہ اسپتال جانے کی صورت میں مزید بیمار ہوجا ؤں گا اور یہ کہ وہاں ٹیسٹ کی سہولت نہیں۔ مجھے فون پر بھی طبی مشورہ نہیں دیا گیا۔

دوسرے ہفتے میری علامات شدید ہوچکی تھیں۔ بخار 104 پر تھا اور سانس لینا مشکل تھا۔ اسپتالوں اور ڈاکٹرز سے مایوسی کے بعد ایک اجنبی کے مشورہ پر علاج کی کوشش میں میں اپنا معدہ خراب کر بیٹھا تھا جس کے باعث کھانا پینا مشکل ہوگیا تھا، اس دوران میرا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا۔ اب مجھے دیواروں میں لکیریں نظرآنا شروع ہوگئیں۔ اپنے بند فون سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں حتیٰ کہ میں بھول جاتا کہ میں کہا ں ہوں۔ اس سب کے بعد میں نے ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کر دی۔

جب ایمبولنس آئی تو سوٹ پہنے اہلکاروں سے میں نے اسٹریچر پر لیٹنے کی خواہش کی مگر مجھے ایسے نہیں کرنے دیا گیا۔ میں نے اپنی علامات بتائیں مگر مجھے کہا گیا کہ میں انہیں ٹھیک لگ رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں بیڈ صرف نازک صورتحال والے مریضوں کیلئے مختص ہیں، اس کے بعد وہ مجھے قانونی انتباہ سنا کر چلے گئے۔

اگلے چند دنوں میں میری طبیعت مزید بگڑ گئی اور میں نے ایک دفعہ پھر ایمرجنسی نمبر پر کال کر دی۔ اس بار بھی ایمبولنس والوں نے ویسے کیا جیسے پچھلی دفعہ کیا تھا۔

اب میں نے ہالی ووڈ میں ایک کمیونٹی اسپتال سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ وہاں ایک بیڈ میسر ہے۔ میں نے انہیں اپنی بیماری کا نہیں بتایا۔ جب اسپتال پہنچا تو میں نے انہیں جاننے دیا کہ میں سانس نہیں لے پا رہا اور مجھے آکسیجن کی ضروت تھی جس پر سب ڈر گئے۔ کئی گھنٹوں بعد ٹیسٹس اور میری علامات کی بنیاد پر مجھ میں نمونیا اور کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد مجھے فوری طور پر ایک کمرہ میں رکھا گیا۔

ابھی مجھے بیڈ ملنے پر خوشی محسوس ہو ہی رہی تھی کہ اسی دوران مجھے اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ مجھے تین دن قیام کی فیس کی مد میں 3400 ڈالرز ایڈوانس ادا کرنا ہونگے۔ مجھے بتایا گیا کہ اگر میں ادائیگی نہ کر سکا تو مجھے نہیں ٹھہرنے دیا جا ئے گا۔ میں مکمل طور پر دہشت زدہ ہو چکا تھا۔ میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے اور میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے نمونیا کے ساتھ گلی میں پھینک دیا جائے۔ مگر خوش قسمتی سے میری فیملی نے یہ ادائیگیاں کرنے میں میری مدد کی اور اب یہاں میرا علاج ہو رہا ہے۔

امید ہے میری کہانی سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ ا س کنفیوزڈ طبی نظام سے آپ نے کیا توقعات وابستہ کرنا ہیں۔ ہماری حکومت نے سب سے جھوٹ بولا ہے اور ناکام ہوچکی ہے۔

Tags: امریکہ میں‌کورونا کی وباکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس، جمائمہ خان نے برطانوی حکومت کو خبردار کر دیا

گوجرانوالہ پولیس اور عوام نے بزدار حکومت کو آئینہ دکھا دیا

کیا گرمی کے موسم میں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟

کورونا وائرس سے نمٹنے کے ناکافی اقدامات، اٹلی سے آنے والا مسافر سپریم کورٹ پہنچ گیا

سابق پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹرکورونا وائرس کا شکار ہو گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In