• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عمران خان غیرمنتخب مشیروں کے نرغے میں

by sohail
مارچ 21, 2020
in تازہ ترین, تجزیہ
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کل وزیراعظم عمران خان نے چند سینئر صحافیوں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے افراد کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ حکومت کی فیصلہ سازی اب منتخب رہنماؤں کے بجائے غیرمنتخب مصاحب کے ہاتھوں آ گئی ہے۔

وزیراعظم کے ساتھ ڈاکٹر ظفر مرزا، فردوس عاشق اعوان اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بیٹھے دیکھ کر دھچکا لگا کہ پی ٹی آئی میں مراد سعید، اسد عمر، شفقت محمود جیسے عوامی رہنماؤں کے بجائے ان سیلکیٹد مشیروں کو ترجیح کس لیے دی گئی؟

پریس کانفرس کے دوران دیکھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا ایک لکھا ہوا کاغذ وزیر اعظم کو دے رہے ہیں اور وہ اسے پالیسی کے طور پر پڑھ کر سنا رہے تھے۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی پریس بریفنگ مپں صحافیوں کو مدعو کرتے وقت عامر متین، محمد مالک، ارشد شریف، کامران خان، حامد میر، شاہزیب خانزادہ، جاوید چوہدری اور دیگر معروف اینکرز کو نظرانداز کر دیا۔

بظاہر یہی تاثر گیا کہ حکومت سخت سوالات کرنے والے صحافیوں کا سامنا کرنے سے گھبرا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی نااہلی پر پردہ ڈال سکے۔

عمران خان بھی اپنی پریس کانفرنس میں ان نادان مشیروں کی وجہ سے کنفیوژن کا شکار نظر آئے. انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ غربت سے مر جائیں گے مگر سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم کے مشیروں کے پاس وہ کونسا نسخہ ہے کہ ہم لاک ڈاؤن کیے بغیر کورونا پر قابو پا لیں گے؟

چین نے بھی لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اختیار کی اور ایک بڑے علاقے میں پھیلی وبا کو پوری طرح کنٹرول کر لیا ہے۔

اسی طرح دنیا میں جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو حکومتیں ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر فوری طور پر ٹیکسز ختم کر دیتی ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ ان نادان مشیروں کی بجائے پی ٹی آئی کے الیکشن لڑ کر آنے والے لوگوں کو اپنی مشاورتی ٹیم کا حصہ بنائیں جنہیں عوام کے دکھ سکھ کا احساس ہے اور وہ لوگ اپنے اپنے حلقوں میں لاکھوں کی تعداد میں ووٹرز بھی رکھتے ہیں۔

وہ اپنے علاقوں میں لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ضروری قیادت فراہم کر سکتے ہیں اور سماجی فاصلے کی اہمیت اجاگر کر سکتے ہیں۔

حکومت کو راشن پیکج دینے کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے فی الحال ایک ایک ماہ کے بل معاف کرنے چاہیے، اس سے عوام کو کافی ریلیف ملے گا۔

یہ بھی بہت ضروری ہے کہ غیر ملکی امداد کو حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچایا جائے، اگر عمران خان ان خوشامدی مشیروں کے ذریعے جو اپنے پاؤ گوشت کے لیے پورا اونٹ ذبح کرا دیتے ہیں، اتنی بڑی وباء کا مقابلہ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو پھر پاکستانی عوام کا الله ہی حافظ ہے۔

Tags: عمران خانغیرمنتخب مشیرکورونا وائرسلاک ڈاؤن
sohail

sohail

Next Post

کور ونا وائرس کے شکار امریکی شہری کی درد بھری داستان

کورونا وائرس، جمائمہ خان نے برطانوی حکومت کو خبردار کر دیا

گوجرانوالہ پولیس اور عوام نے بزدار حکومت کو آئینہ دکھا دیا

کیا گرمی کے موسم میں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟

کورونا وائرس سے نمٹنے کے ناکافی اقدامات، اٹلی سے آنے والا مسافر سپریم کورٹ پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In