• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

by ویب ڈیسک
جون 7, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
بھارت میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں
0
SHARES
538
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارت میں حال ہی میں لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں بی جے پی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اکثریت حاصل کی ہے اور اب نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس نئے انتخابات کے بعد اسمبلیوں میں پہنچنے والے اراکین کو 2018 میں کئے گئے اضافے کے بعد اب ہر ماہ ایک لاکھ بھارتی روپے تنخواہ ملے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں یہ اضافہ مہنگائی اور اخراجات کے باعث کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکینِ اسمبلی کو حلقہ الاؤنس کے طور پر ماہانہ 70 ہزار ر وپے بھی ملتے ہیں،یہ اخراجات حلقے میں موجود دفاتر اور ان کے کاموں سے متعلق دیئے جاتے ہیں۔ہر رکن اسمبلی کو دفتری اخراجات کیلئے ماہانہ 60 ہزار روپے بھی ملتے ہیں جس میں سٹیشنری ، ٹیلی کمیونیکیشن اور عملے کی تنخواہ وغیرہ کے اخراجات شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی اور کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران ارکانِ پارلیمنٹ کو رہائش، کھانے اور دیگر اخراجات کیلئے 2 ہزار روپے یومیہ الانس بھی ملتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اور قریبی خاندان کے افراد کیلئے سالانہ 34 مفت اندرون ملک ہوائی سفر کی سہولت بھی ملتی ہے۔ارکانِ پارلیمنٹ کو ان کی 5 سالہ مدت کے دوران خاص علاقوں میں کرایہ کے بغیر رہائش دی جاتی ہے۔ سنیارٹی کی بنیاد پر انہیں بنگلے، فلیٹ یا ہاسٹل کے کمرے مل سکتے ہیں جبکہ جو لوگ سرکاری رہائش استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ ماہانہ 2 لاکھ کے ہاؤسنگ الاؤنس کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ممبران اور ان کے قریبی خاندان کے افراد کو سرکاری اور نجی ہسپتال میں علاج کی سہولیات بھی میسر ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے سابق اراکین کو 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن بھی ملتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو سالانہ ڈیڑھ لاکھ مفت ٹیلی فون کالز کی سہولت بھی دی جاتی ہے جبکہ گھر اور دفاتر میں مفت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن بھی دیئے جاتے ہیں۔بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ کو سالانہ 50 ہزار یونٹ تک مفت بجلی اور 4 ہزار کلو لیٹر تک مفت پانی بھی ملتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سخت طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خدشہ،متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں 

سخت طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خدشہ،متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں 

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کا زرتاج گل کو بڑا سرپرائز

عمران خان کا زرتاج گل کو بڑا سرپرائز

21 ادارے واسا راولپنڈی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ، تفصیلات سامنے آگئیں 

21 ادارے واسا راولپنڈی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ، تفصیلات سامنے آگئیں 

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In