• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار

by sohail
مارچ 22, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں بحث چلی ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن لگا دیں ، کرفیو کا مطلب لوگوں کو گھروں میں بند کر کے فوج اور پولیس کا پہرہ لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اٹلی جیسے ہوتے تو میں پورے ملک کو لاک ڈاؤن لگا دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سوچتا ہوں کہ لاک ڈاؤن میں 25 فیصد غریبوں کا کیا بنے گا؟ انہیں دو وقت کا کھانا بھی نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے، اس وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایک دوسرے سے جتنا فاصلہ رکھیں گے اتنا ہی وہ وائرس سے محفوظ رہیں گے۔

مودی کا کرفیو کا اعلان، عمران خان ہچکچاہٹ کا شکار

صحافی برادری کس طرح سے کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے؟

کورونا وائرس کے متعلق چین میں موجود پاکستانی طالب علم کی ویڈیو وائرل ہو گئی

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 90 فیصد افراد میں کورونا وائرس خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے، کھانسی، نزلہ، زکام والے افراد خود الگ تھلگ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، اسے چاہیے کہ ملک میں افراتفری نہ پھیلنے دے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو یہ ان لوگوں پر بڑا ظلم ہوگا جو کورونا وائرس کے اعلاج کے لیے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن رش ہونے کی وجہ سے انہیں بروقت اعلاج پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں چین اور اٹلی جیسے حالات ہوتے تو فوراً لاک ڈاؤن کر دیا جاتا، ہم بھی چین کی طرح مشکل حالات سے نکل آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا پتا مشکل میں لگتا ہے، ہم نے شاپنگ مالز، مارکٹس اور تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں، اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی قوم کو 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب کے دوران دیکھا ہے ،مجھے اپنی قوم پر فخر ہے۔

انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ یہاں پر کھانے پینے کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر سارے لوگوں نے سامان جمع کرنا شروع کردیا تو کورونا سے زیادہ نقصان ہوگا۔

sohail

sohail

Next Post

لاہور پولیس نے حافظ یوسف کو کورونا کے حوالے سے بیان بدلنے پر ”راضی“ کر لیا

کورونا وائرس کی وبا اور سپر باپ کا کارنامہ، ویڈیو وائرل ہو گئی

کورونا وائرس کی وبا اور سپر باپ کا کارنامہ، ویڈیو وائرل ہو گئی

بھارت میں‌جنتا کرفیو کامیاب، لاک ڈاؤن 75 شہروں‌ تک پھیلا دیا گیا

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کینیڈا کے شہر وینکور سے آنکھوں دیکھا حال

پی ایس ایل منسوخ کرنے سے پی سی بی کو 12 لاکھ ڈالر کا نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In