اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظر ثانی اپیل دائرکردی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی۔ پیپلز پارٹی نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنی نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) مخصوص نشستوں فیصلہ پر نظر ثانی اپیل دائر کرچکی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔





