• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ حملہ ، سیکرٹ سروس سربراہ کمبرلی چیٹل جوابدہی کیلئے پیش ، ارکانِ کانگریس کے کمبرلی چیٹل سے انتہائی سخت سوالات ، استعفیٰ مانگ لیا

by ویب ڈیسک
جولائی 23, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
ٹرمپ حملہ ، سیکرٹ سروس سربراہ کمبرلی چیٹل جوابدہی کیلئے پیش ، ارکانِ کانگریس کے کمبرلی چیٹل سے انتہائی سخت سوالات ، استعفیٰ مانگ لیا
0
SHARES
136
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (مہر خان سے ) امریکی کانگریس کی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل کو سخت سوالات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کیرولائنا کی نمائندہ نینسی میس کی جانب سے ڈائریکٹر چیٹل سے متعدد سوالات کیے جن کے جواب صرف ‘ہاں’ یا ‘نہیں’ میں دیے جانے تھے۔
نینسی میس نے ڈائریکٹر چیٹل سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیں گی؟ جس پر چیٹل نے ‘نہیں’ میں جواب دیا۔ میس نے پھر سوال کیا کہ کیا یہ ایک بڑی ناکامی تھی؟ چیٹل نے اس کا جواب ‘ہاں’ میں دیا۔ میس نے مزید پوچھا کہ کیا یہ واقعہ روکا جا سکتا تھا؟ چیٹل نے اس کا جواب بھی ‘ہاں’ میں دیا۔
نینسی میس نے ایک اور سوال کیا کہ کیا سیکرٹ سروس اس کمیٹی کے ساتھ مکمل شفافیت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے؟ چیٹل نے جواب دیا کہ ہاں، مگر میس نے اصرار کیا کہ چیٹل کے بیانات شفافیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
محترمہ میس نے سیکرٹ سروس کی جانب سے کمیٹی کو معلومات فراہم نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے 15 جولائی کو معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ابھی تک مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
محترمہ میس نے چیٹل سے پوچھا کہ کیا سیکرٹ سروس نے تمام ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگز فراہم کی ہیں؟ چیٹل نے کہا کہ وہ اس بارے میں بعد میں معلومات فراہم کریں گی، جس پر میس نے کہا کہ یہ جواب ‘نہیں’ ہے اور یہ کہ چیٹل کمیٹی کے سامنے ایماندار نہیں ہیں۔
میس نے چیٹل سے یہ بھی پوچھا کہ کیا سیکرٹ سروس نے اس دن کی تمام یادداشتیں فراہم کی ہیں؟ جس پر چیٹل نے پھر سے کہا کہ وہ اس بارے میں بعد میں معلومات فراہم کریں گی۔ میس نے کہا کہ یہ بھی ‘نہیں’ میں جواب ہے اور چیٹل کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں۔
اس دوران چیٹل نے کہا کہ ان کے پاس ابھی تک تمام جوابات نہیں ہیں اور وہ وقت کی تصدیق کر رہی ہیں۔ محترمہ میس نے کہا کہ یہ ناکامی تربیت کی تھی یا عمل درآمد کی یا دونوں کی؟ چیٹل نے کہا کہ یہ دونوں کی ناکامی تھی۔
نینسی میس کے سوالات اور چیٹل کے جوابات نے کانگریس کمیٹی کے اراکین کو مزید غصہ دلایا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکرٹ سروس ڈائریکٹر کو مستعفی ہونا چاہیے تاکہ ایجنسی میں شفافیت اور جوابدہی قائم کی جا سکے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر 13 جولائی کو ہونے والے قاتلانہ حملے میں سکیورٹی کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل
کے 29 سالہ سیکرٹ سروس کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ امریکی ایوان کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔

کیا پاکستانی سینٹ یا قومی اسمبلی میں ایک بھی ایسی خاتون ممبر پارلیمنٹ ہے جو اس امریکن کانگریس ویمن کی طرح (جس نے امریکن سیکریٹ سروس سربراہ سے سیدھا استحفی مانگا)، وہ بھی پاکستان میں کسی سول ملٹری ادارے کے سربراہ سے ان کی اپنی ڈیوٹی میں ناکامی پر استحفی مانگنا تو چھوڑیں، اتنے سخت… pic.twitter.com/n4SgTg5uWu

— Rauf Klasra (@KlasraRauf) July 23, 2024
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
افغانوں کی پاکستانیوں سے ناراضگی پاکستان کی گُڈ طالبان پالیسی کی وجہ سے ؟ نبیل گبول اور رئوف کلاسرا میں دلچسپ بحث چھڑ گئی

افغانوں کی پاکستانیوں سے ناراضگی پاکستان کی گُڈ طالبان پالیسی کی وجہ سے ؟ نبیل گبول اور رئوف کلاسرا میں دلچسپ بحث چھڑ گئی

رؤف حسن سمیت 12پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پیچھے تہلکہ خیز وجوہات ،رئوف حسن کی ہدایات پر کیا کچھ کیا جاتا تھا ؟ ایف آئی اے مقدمے کی کاپی سامنے آگئی

رؤف حسن سمیت 12پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پیچھے تہلکہ خیز وجوہات ،رئوف حسن کی ہدایات پر کیا کچھ کیا جاتا تھا ؟ ایف آئی اے مقدمے کی کاپی سامنے آگئی

لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات

لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات

پی ٹی آئی پر پابندی کی تیاریاں مکمل، کون کون سی پارٹی ن لیگ کے ساتھ ؟عطا تارڑ کا اہم انکشاف ، رافعہ زاہد کی رپورٹ

پی ٹی آئی پر پابندی کی تیاریاں مکمل، کون کون سی پارٹی ن لیگ کے ساتھ ؟عطا تارڑ کا اہم انکشاف ، رافعہ زاہد کی رپورٹ

عطا تارڑ کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ ایمپلائی کے طور پر رئوف حسن کی ساڑھے 7لاکھ تنخواہ کا دعویٰ ، لطیف کھوسہ حقائق سامنے لے آئے ، رافعہ زاہد کی رپورٹ 

عطا تارڑ کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ ایمپلائی کے طور پر رئوف حسن کی ساڑھے 7لاکھ تنخواہ کا دعویٰ ، لطیف کھوسہ حقائق سامنے لے آئے ، رافعہ زاہد کی رپورٹ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In