اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا تو پکڑے نہ جا سکے مگر رؤف حسن گرفتار۔۔ عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔۔ مریم نواز کی توہین عدالت پر کاروائی جلد ہونی چاہئے۔۔زین قریشی اور فیصل واوڈا کا بڑا مطالبہ ۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مدعا بہت کلیئر ہے ۔
ایک یہ کہ یہ انتشاری سیٹ اپ نہیں چل سکے گا ۔ہاں اگر اصلاحاتی پارٹی بن جائیں تو بقا ممکن ہے جیسے ایم کیو ایم پاکستان یا ایم کیو ایم لندن تھی۔ دوسرا عمران خان جیل سے باہر نہیں آرہے ہیں اور یہ واضح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی کردار میں بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے جوڈیشل مارشل لاء لگ چکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا رؤف حسن نے ججوں کا نام لے کر تقریریں کی ہیں؟ پی ٹی آئی کے کسی ممبر پر توہین عدالت کیوں نہیں لگتی؟ کیونکہ ان کے پاس ٹرولنگ اور پاپولر ووٹ ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز نے نام لے کر کہا کہ فیصل واوڈا تم فلاں ہوں، مگر ان پر کوئی توہین نہیں لگتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں مریم نواز نے ججز کے بارے میں بیان دیا کہ ’’آپ کے ضمیر بکے ہوئے ہیں‘‘اب کیا ان پر بھی توہین عدالت عائد ہوگی؟پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو بات کی اُس پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔





