اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
دوران سماعت 9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔
پولیس نے راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر بشریٰ بی بی کو 12 مقدمات میں نامزد کیا تھا۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور ان کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید کاٹ رہے ہیں۔





