• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

نو مئی کے کیسز سننے والے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ویگو ڈالے نے ٹکر ماردی

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
نو مئی کے کیسز سننے والے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ویگو ڈالے نے ٹکر ماردی
0
SHARES
252
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور میں نو مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو ویگو ڈالے نے ٹکر ماردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا جہاں سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے عدالت جاتے ہوئے کنال روڈ پر کسی نامعلوم ویگو ڈالے نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی۔
بتایا گیا ہے کہ جج ارشد جاوید اس حادثے میں محفوظ رہے، تاہم ویگو ڈالے کی ٹکر سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا، حادثے کے بعد جج ارشد جاوید بحفاظت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پہنچ گئے جہاں سے ان کی گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ پہنچا دیا گیا اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی میں تعینات جج ارشد جاوید نو مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جہاں ان کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عمر ایوب، سرفراز چیمہ، صنم جاوید، علیمہ خان اور دیگر کے کیسز زیر سماعت ہیں، اس کے علاوہ جج ارشد جاوید کی عدالت میں سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری، اسد عمر اور نو مئی میں نامزد دیگر ملزمان کے کیسز بھی لگے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف راولپنڈی اور لاہور میں نو مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے کئی ججز کو تبدیل کردیا گیا، راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج اعجاز آصف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ملک اعجاز آصف کے خلاف پنجاب حکومت نے ریفرنس بھی دائر کیا تھا، اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کیا تھا۔ اسی طرح نو مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں بھی لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اے ٹی سی سرگودھا کے جج محمد عباس کو عہدے سے ہٹا کر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کےجج نے حساس اداروں کی جانب سے مداخلت اور ہراساں کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد منظرعام سے غائب، اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

متعددوفاقی و صوبائی ادارے اربوں روپے کے نادہندہ ، لیسکو نے فہرست جاری کر دی

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ معطل

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ معطل

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In