• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لوگوں کو گھر بٹھانے کے لیے پولیس نے تشدد کا سہارا لے لیا، ویڈیوز منظر عام پر

by sohail
مارچ 23, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
1
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد پولیس نے اختیارات سے تجاوز شروع کر دیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی پولیس نے ایک ڈھابا ہوٹل پر بیٹھے لوگوں پرلاٹھیاں برسانا شروع کر دیں اور کھانے کا سامان الٹا دیا۔

ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سڑک پر مرغا بنا ڈالا۔

سندھ سے اس قسم کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں پولیس نے شہریوں کو شائستہ انداز میں روکنے کے بجائے اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کیا اور انہیں جسمانی سزائیں دینا شروع کر دیں۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے احکامات ملتے ہی پولیس نے خود ہی عوامی عدالتیں لگانا شروع کر دی ہیں جن میں موقع پر لوگوں کو سزا سنانا اور اس پر عمل کرنا شامل ہے جو کہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو کے آنے کے بعد عوامی حلقے پولیس پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان حرکتوں کا الٹا اثر ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے طاقت کا بے محابہ استعمال قانون کا احترام کم کر رہا ہے اور وہ لوگ جو پہلے ہی کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں، مزید خوف و ہراس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پولیس اہلکاروں کو ہدایات دے کہ وہ قانون سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

Tags: پولیس تشددسندھ میں‌لاک ڈاؤنکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ تین سالہ بچی کی ہدایات کی ویڈیو وائرل

کورونا وائرس کا آغاز چین سے نہیں اٹلی سے ہوا؟ نئے حیران کن حقائق منظرعام پر

وبا کے دنوں میں لندن سے خط

کورونا کے اثرات کے متعلق دنیا کے بڑے بنکوں‌ کی پیش گوئیاں

کورونا وائرس: بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت آن لائن ہوگی

Comments 1

  1. عرفان says:
    6 سال ago

    کون سا قانون اور کون سی عدالت؟ افسوس ہے کہ موت سامنے کھڑی ہے اور ہم آئیڈیل سسٹم کا رونا رو رہے ہیں۔ کیا عوام پاگل ہیں جو موٹر بائیکس پر غول در فُول گھومتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ ایسا نہ ہو تو بہتر ہے لیکن جہاں قابو پایا گیا اور جہاں قابو پاتے پاتے سینکڑوں لوگ مر گے ان کے درمیان یہ سو کالڈ قوانین کی پاسداری کا ہی فرق ہے چین میں اور اٹلی سپین میں عوام کی عزت نفس اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری نے سینکڑوں جیتے جاگتے انسانوں کو ہمیشہ کے سلا دیا۔ آہ سے درخواست ہے کہ حالات اور انسانی عادات کو مد نظر رکھتے ہو مطالبہ کیجیے کہ ڈنڈے ماریطانیہ جاے یا عدالت کھلوا کر مجسٹریٹ صاحب سے ریمانڈ لیں اور کون سی جیل میں رکھیں۔

    جواب دیں

عرفان کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In