• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا سے متاثر ہونے والی دنیا کی مشہور شخصیات

by sohail
مارچ 24, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
0
کورونا سے متاثر ہونے والی مشہور سیاسی و سماجی شخصیات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین کے شہر ووہان سے ہھیلنے والے عالمی وبائی مرض کورونا وائرس نے جہاں مختلف ممالک میں تباہی و بربادی پھیلائی ہے وہیں کئی اہم شخصیات بھی اس کی زد میں آ گئی ہیں۔ ان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ٹام ہینکس، اداکار

بالی وڈ کے معروف اداکار ٹام ہینکس شامل ہیں۔ 63 سالہ اداکار نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے اطلاع دی۔

ادریس ایلبا، اداکار

برطانوی اداکار و موسیقار ادریس ایلبا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا کہ وہ کوویڈ 19 کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا کے کوئی آثار تو نمایاں نہیں ہوئے ہیں تاہم اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اندرا ورما، اداکارہ

ایچ بی او کی معروف ٹی وی سیریز ’ گیم آف تھرونز ‘ کی اداکارہ اندرا ورما میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔

گیم آف تھرونز میں ایلیریا سینڈ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وبائی بیماری کے باعث دنیا میں ہمارے اور دوسرے لوگوں کے شوز متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے امید ہے حکومت اور آپ سب لوگ ہماری مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بیماری کے باعث اپنے بستر پر لیٹی ہوں اور یہ کوئی اچھا احساس نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ محفوظ اور صحت مند رہیں۔

پایلو ڈائیبلا، فٹ بالر

کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یورپین ملک اٹلی میں مقیم ارجنٹائن کے فٹ بالر  ڈائبالا بھی اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

صوفی ٹروڈو، کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے شوہر ابھی تک اس بیماری سے محفوظ ہیں۔

ریتا ولسن، اداکارہ

ٹام ہیکس کی اہلیہ ریتا ولسن خود ایک مشہور اداکارہ ہیں، اپنے شوہر کی طرح وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔

روڈی گوبرٹ، باسکٹ بال کھلاڑی

27 سالہ این بی اے سٹار روڈی گوبرٹ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اس سیزن کا ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ڈونوون مچل، این بی اے سٹار

این بی اے کے ایک اور اسٹار ڈونوون مچل بھی اسی وبا کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

مائیکل آرٹیٹا، آرسنل کلب کے ہیڈ کوچ

فٹ بال کے مشہور کلب آرسنل کے مینیجر مائیکل آرٹیٹا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کلب کو اپنا تربیتی کامپلیکس بند کرنا پڑٓا اور تمام ٹیم کو قرنطینہ میں رہنا پڑا۔

اسحاق جہانگیری، ایرانی نائب صدر

ایران بری طرح اس وائرس کی زد میں آیا ہے جس کے باعث وہاں کے تقریباً 24 اراکین پارلیمنٹ کوروناوائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی ان اہم شخصیات میں شامل ہیں جو اس وبا سے محفوظ نہ رہ سکے۔

موروئن فیلانی، فٹ بالر

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر موروئن فیلانی چین کی فٹ بال سپر لیگ مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے جہاں انہیں کورونا کی وبا نے متاثر کیا ہے۔

Tags: ٹام ہینکسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
بھارت کے مزاحیہ اداکار جسویندر بھلا کی عوام کو گھروں میں رہنے کی دلچسپ اپیل

بھارت کے مزاحیہ اداکار جسویندر بھلا کی عوام کو گھروں میں رہنے کی دلچسپ اپیل

قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص پر دس لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد

قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص پر دس لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو چھٹیوں میں گھر پر ڈنر پارٹیاں کرنیوالے سے تنگ

کورونا وائرس: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو گھر پر ڈنر پارٹیاں کرنیوالے سے تنگ

نریندر مودی کا پورے بھارت میں تین ہفتوں‌ کے لاک ڈاؤن کا اعلان

بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان، کوئی گھر سے نہیں‌ نکل سکے گا

ملک بھر کی جیلوں‌ میں‌2400 قیدی جان لیوا بیماریوں میں‌ مبتلا، کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ

ملک بھر کی جیلوں‌ میں‌2400 قیدی جان لیوا بیماریوں میں‌ مبتلا، نقارخانہ ایکسکلوسو میں انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In