کورونا وائرس جس طرح پوری دینا کو متاثر کررہا ہے، اس کے اثرات ہر جگہ نظر آرہے ہیں، چند دن قبل کسی کو اس کی پرواہ نہیں تھی اور یہی لگتا تھا کہ یہ وبا صرف چین تک محدود رہے گی۔ اب ہر طرف یہی خوف پھیلا ہوا ہے کہ دنیا کے سات ارب انسانوں کو اس سے خطرہ ہے۔
ان خدشات کو مشہور گلوکارہ میڈونا نے ایک اور انداز میں بیان کیا ہے۔
میڈونا کی ایک مختصر سی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں پانی اور پھولوں سے بھرے ٹب میں نہا رہی ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ تین سالہ بچی کی ہدایات کی ویڈیو وائرل
کورونا وائرس کے خلاف مزاحیہ نظم گانے والے سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے
کورونا وائرس کی وبا اور سپر باپ کا کارنامہ، ویڈیو وائرل ہو گئی
اسی ٹب سے انہوں نے اپنے منفرد انداز میں یہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے کہ وائرس نے دنیا کو برابر کر دیا ہے، اب سب کو سب سے خطرہ ہے، کوئی امیرو غریب کا فرق باقی نہیں رہا۔
https://twitter.com/Madonna/status/1241768707631841281
ویڈیو میں میڈونا نے وائرس کے ایک اہم ترین پہلو کی طرف اشارہ کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ اب آپ کی امارت اور شہرت کی کوئی اہمیت نہیں، اور نہ ہی یہ بات اہم ہے کہ آپ کتنے امیر ہیں، آپ کتنے مشہور ہیں اور آپ کتنے مزاحیہ و سمارٹ ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ اس بات کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہی کہ آپ کہاں رہتے ہیں، آپ کی عمر کیا ہےاور آپ کتنی زبردست کہانیاں سنا سکتے ہیں۔
میڈونا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ مساوات کا بہت بڑا علمبردار ہے اور اس کا خوفناک پہلو یہ ہے کہ اس نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا۔
انہوں نے آخرمیں کہا کہ مساوات پر عمل پیرا کورونا نے کئی طریقوں سے ہمیں ایک جیسا بنا دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ جب ناؤ ڈوبتی ہے تو سب کو لے ڈوبتی ہے۔