• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی

by sohail
مارچ 24, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

زندگی اور موت کی کشمکش لاحق ہو جائے تو انسان آخری سانس تک جان بچانے کی لڑائی لڑتا ہے مگر کورونا وائرس کی وبا کے دوران اٹلی کے ایک پادری نے قربانی اور ایثار کی ایک نئی مثال پیش کر دی ہے۔

اٹلی کے شہر میلان کے شمال مشرقی علاقہ برگامو سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے شکار 72سالہ کیتھولک پادری گیسپی برارڈیلی نے اپنا آلہ تنفس ایک نوجوان مریض کو دے کر خود فرشتہ اجل کو گلے لگا لیا، ان کی اس قربانی نے لاکھوں لوگوں کی آنکھیں اشکبار کر دیں۔

پاکستانی حکومت بھی اٹلی کی بھیانک غلطیاں دہرا رہی ہے ؟ قسمت خان کی ریسرچ

بیوی کو دھوکہ دیکر محبوبہ کے ساتھ اٹلی جانیوالا شوہر کرونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس کی شکار برطانیہ کی پاکستانی نژاد نرس اریمہ نسرین کی کہانی

اٹلی کی نیوز سائیٹ کے مطابق گیسپی برارڈیلی نے وینٹی لیٹر میسر نہ ہونے کے سبب کورونا وائرس کے متاثرہ ایک اجنبی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں تڑپتے دیکھا تو میڈیکل اسٹاف سے درخواست کی کہ وہ ان کی مشین اتار کو نوجوان کو لگا دیں۔

ان کی درخواست پر عمل کیا گیا تاہم وینٹی لیٹر کی غیرموجودگی میں پادری کی اپنی حالت بگڑ گئی اور وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئے،  گیسپی برارڈیلی کے اس ایثار نے دنیا کے بےشمار لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔

ان کی اس لازوال قربانی کو سراہتے ہوئے صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں یہ داستان سوشل میڈیا ویب سائیٹس پر پھیلا دی ہے۔

امریکی میگزین کے ایڈیٹر جیمز مارٹن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ بوڑھے گیسپی برارڈیلی کو جو آلہ تنفس کلیسائی حلقے نے خرید کر فراہم کیا تھا، انہوں نے اسے ایک ایسے نوجوان مریض کی جان بچانے کے لیے دیدیا جسے وہ جانتے تک نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کے لیے گیسپی برارڈیلی مشعل راہ ہیں۔

اسی طرح امریکہ سے تعلق رکھنے والے رومن کیتھولک پادری جان سٹان نے گیسپی برارڈیلی کی کہانی جب اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تو اسے 10 گھنٹوں میں ایک لاکھ گیارہ ہزار افراد نے پسند کیا اور 28 ہزار کے قریب اسے ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا آغاز چین سے نہیں اٹلی سے ہوا؟ نئے حیران کن حقائق منظرعام پر

اس ٹویٹ کے جواب میں برطانیہ کے معروف سیاستدان جارج گیلوے نے 72سالہ پادری کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے کہ منگل کی صبح تک اٹلی میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 927 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ان میں سے چھ ہزار 77 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے، اٹلی نے اموات کی شرح میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Tags: اٹلی میں کورونا وائرسپادری کی قربانیسوشل میڈیاکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب حکومت نے رواں برس حج منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا

جنوبی کوریا: کورونا کی ایک مریضہ نے پانچ ہزار سے زائد افراد میں وائرس پھیلا دیا

جنوبی کوریا: کورونا کی شکار ایک خاتون نے پانچ ہزار سے زائد افراد میں وائرس پھیلا دیا

برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے شورشرابے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا

برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹرکمی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹرکمی کا اعلان کر دیا

کورونا سے متاثر ہونے والی مشہور سیاسی و سماجی شخصیات

کورونا سے متاثر ہونے والی دنیا کی مشہور شخصیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In