اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پیڑول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام بجلی اور گیس کے بل تین ماہ کی قسطوں میں ادا کر سکیں گے، فیصلہ کیا ہے کہ لیبر کے لیے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت غریبوں کو فی گھر تین ہزار روپے دے گی، چار ماہ کے لیے 150 ارب روہے رکھے گئے ہیں، طبی عملے کے لیے سامان خریدنے کے لیے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں کرفیو لگا دیا گیا اور اس سے نچلا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو گا، انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایسا ہوا تو پھر کیا کریں گے؟
اٹلی کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا تو نگہداشت مشکل ہو جائے گی، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار
کورونا کے اثرات کے متعلق دنیا کے بڑے بنکوں کی پیش گوئیاں
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ملک میں فیصلے چھوٹے سے ایلیٹ طبقے کو دیکھ کر ہوتے ہیں، ہم نے غریب طبقے کو دیکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں اس کا اثر کیا ہو گا، ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے غریب طبقے کو کم سے کم مشکلات ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو جیسی آزادی میسر ہے کسی مغربی ملک میں نہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے لیے بھی پیکج تیار کر رہے ہیں۔

Shukar ha koi to axhi khabar aai Khan sab ki traf sy
Why the petrol price can not be reduced to Rs 70 per litre? Keeping in view the global fall in oil price?