• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا، تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل

by ویب ڈیسک
ستمبر 7, 2025
in پاکستان
0
عمران خان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جو ڈی چوک آئےگا وہ گرفتار ہوگا: محسن نقوی
0
SHARES
185
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری ہے جبکہ پی ٹی اے، این سی سی آئی اے سمیت تمام ادارے ڈیٹا کی فروخت پر خاموش ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے خبرپر موقف دیا گیا تھا کہ ایسی سائٹس بند کردی گئی ہیں تاہم ایک سال بعد بھی شہریوں کا ڈیٹا بیچے جانے کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر درجنوں ویب سائٹس شہریوں کا ڈیٹا معمولی پیسوں عوض بیچنے میں مصروف ہیں، موبائل کی لوکیشن500 روپے، موبائل ڈیٹا ریکارڈ تفصیل2000 روپے، غیرملکی سفرکی تفصیل 5 ہزارمیں دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکسی بھی شہری کا ڈیٹا چند پیسوں میں خرید کر شہریوں کو مصیبت میں پھنسا سکتے ہیں۔

عوام نے سوال کیا ہے کہ ڈیٹا کیسے لیک ہوا، کون لگاتار ڈیٹا لیک کررہا ہے، ایک سال پہلے ایکسپریس نیوزاس خبر پر ایکشن کیوں نہیں ہوا۔

وزیر داخلہ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات اور اقدامات کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر این سی سی آئی اے نے کام شروع کردیا اور خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی جو ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مشروم مرڈر کے نام سے مشہور پراسرار اور انتہائی حیرت انگیز کیس کا انجام ، ملزمہ بہو کو 33 سال قید کی سزا

مشروم مرڈر کے نام سے مشہور پراسرار اور انتہائی حیرت انگیز کیس کا انجام ، ملزمہ بہو کو 33 سال قید کی سزا

پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں پہلی مرتبہ پروبیشنری پی اے ایس افسران تعینات

پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں پہلی مرتبہ پروبیشنری پی اے ایس افسران تعینات

سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی،سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کے نام ایک اور خط سامنے آگیا

پتلا ترین آئی فون 17 ائیر کن فیچرز سے لیس ہوگا؟

پتلا ترین آئی فون 17 ائیر کن فیچرز سے لیس ہوگا؟

پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام، پاکستان کے قومی جانور کا شکار اتنا نایاب اور مہنگا کیوں ہے؟

پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام، پاکستان کے قومی جانور کا شکار اتنا نایاب اور مہنگا کیوں ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In