• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

کنگ خان کی مقبولیت میں بڑی کمی ، ٹاپ تھری میں بھی جگہ نہ بنا سکے ، مقبولیت کے حوالے سے ٹاپ 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست جاری

by ویب ڈیسک
ستمبر 19, 2025
in انٹرٹینمنٹ
0
کنگ خان کی مقبولیت میں بڑی کمی ، ٹاپ تھری میں بھی جگہ نہ بنا سکے ، مقبولیت کے حوالے سے ٹاپ 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست جاری
0
SHARES
1.7k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف ریسرچ کمپنی اورمیکس میڈیا نے اگست 2025 کے لیے سب سے زیادہ مقبول 10 اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

خلاف توقع بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق اس بار فہرست میں ساوتھ انڈین اداکاروں کی غالب موجودگی دیکھنے کو ملی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون سا اداکار پہلی پوزیشن پر پہنچا اور کون اس فہرست کے آخری نمبر پر ہے۔
ٹاپ 10 مقبول ترین اداکار (اگست 2025)
پربھاس

اورمیکس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’باہوبلی‘ فیم ساوتھ سپر اسٹار پربھاس نے نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ’باہوبلی‘ فیم سپر اسٹار پربھاس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ان کی مقبولیت اب صرف ساوتھ تک محدود نہیں رہی بلکہ پورے بھارت میں ان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
تھلاپتی وجے

ساوتھ کے ایک اور چہیتے اداکار، مسلسل دوسرے مہینے بھی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
اجیت کمار

تجربہ کار اداکار اجیت کمار نے فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان کی پوزیشن اجیت کمار کے بعد برقرار رکھی گئی ہے۔
شاہ رخ خان

بالی وڈ کے بادشاہ اس بار چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، جو مداحوں کے لیے کسی حد تک غیر متوقع ہے۔
جونیئر این ٹی آر

’آر آر آر‘ فیم اسٹار پانچویں نمبر پر ہیں اور ان کی فین فالوئنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اللو ارجن

’پشپا 2‘ کے اداکار چھٹے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔
مہیش بابو

اس بار ساتویں پوزیشن پر ہیں اور ساوتھ انڈسٹری میں مسلسل اپنا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
رجنی کانت

حالیہ فلم ’قلی‘ کے بعد رجنی کانت آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سلمان خان

بالی وڈ کے دبنگ خان نویں نمبر پر موجود ہیں۔
اکشے کمار

بالی وڈ کے کھلاڑی اسٹار اس بار دسویں پوزیشن پر ہیں۔

فہرست میں واضح طور پر ساوتھ انڈین اداکاروں کا غلبہ نظر آرہا ہے۔ دس میں سے سات پوزیشنیں ساوتھ کے اسٹارز کے پاس ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں فلم انڈسٹری کا پاور سینٹر تیزی سے جنوبی ریاستوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

شاہ رخ خان کے مداح ان کے ٹاپ تھری سے باہر آنے پر حیران دکھائی دیے، جبکہ پربھاس کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پربھاس کی آنے والی فلمیں ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ہانگ کانگ میں تعمیراتی مقام سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے پر 6 ہزار افراد کے انخلا کا فیصلہ

ہانگ کانگ میں تعمیراتی مقام سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے پر 6 ہزار افراد کے انخلا کا فیصلہ

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

ٹک ٹاکر ز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ ، 30 ستمبر تک کا الٹی میٹم

فیصل آباد سے مبینہ اغوا ہونے والی غریب محنت کش کی بیٹی کو پولیس 17 روز بعد بھی بازیاب کروانے میں ناکام ،پولیس نے مبینہ طور پر باپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی بٹور لیے

فیصل آباد سے مبینہ اغوا ہونے والی غریب محنت کش کی بیٹی کو پولیس 17 روز بعد بھی بازیاب کروانے میں ناکام ،پولیس نے مبینہ طور پر باپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی بٹور لیے

حیران کن طور پر وہ موت کے منہ سے واپس لوٹ آیا ۔۔1970کی دہائی میں دنیا کی پاپ انڈسٹری پر راج کرنے والے برطانوی گلوکار کیٹ سٹیون نے اسلام کیوں قبول کیا ؟

حیران کن طور پر وہ موت کے منہ سے واپس لوٹ آیا ۔۔1970کی دہائی میں دنیا کی پاپ انڈسٹری پر راج کرنے والے برطانوی گلوکار کیٹ سٹیون نے اسلام کیوں قبول کیا ؟

ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر

ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑا جھٹکا ، ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In