جناح ہسپتال لاہور کے سرجن ڈاکٹر شاہدعلی نے ”فرینڈز آف ڈاکٹرز“ کے پلیٹ فارم سے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام اور مخیر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات دیں تاکہ حفاظتی کٹس، این 95 ماسک، گلوز، سرجیکل ماسک اور سینی ٹائزر خریدے جا سکیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی وباء دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور پاکستان میں اس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو تاحال مکمل حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر شاہد علی نے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی مکمل حفاظتی کٹ فراہم نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ خود اس وبا کا شکار ہو کر اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
اٹلی کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا تو نگہداشت مشکل ہو جائے گی، عمران خان
کورونا وائرس کی شکار برطانیہ کی پاکستانی نژاد نرس اریمہ نسرین کی کہانی
پاکستانی حکومت بھی اٹلی کی بھیانک غلطیاں دہرا رہی ہے ؟ قسمت خان کی ریسرچ
ڈاکٹر شاہد علی نے کہا کہ عوام سے جتنا ممکن ہو سکے وہ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی حفاظت کے لیے عطیات فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وباء سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہو رہے ہیں جنہیں پہلے سے ہی طبی سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے جبکہ اس وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کے پاس وسائل بھی ناکافی ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو مل کر ویسے ہی ساتھ دینا ہو گا جیسے 1965ء کی جنگ کے دوران ”ایک پیسہ ایک ٹینک“ کی بات کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہم حالت جنگ میں ہیں اور حکومت کے پاس اتنے فنڈز موجود نہیں ہیں کہ وہ تمام ضروریات کا انتظام کر سکے۔
ڈاکٹر شاہد علی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دل کھول کر عطیات دیں، اس وقت آپ کی طرف سے ایک روپے کی مدد اور ایک کٹ کی مدد ایک انسانی جان بچا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عطیات دینے والے مخیر حضرات کی مرضی پر منحصر ہے، وہ چاہیں تو حفاظتی کٹس، این 95ماسک، گلوز، سرجیکل ماسک اور سینی ٹائزر جس مقدار میں بھیج سکتے ہیں بھیج دیں اور اگر پیسے بھیجنا چاہیں تو اس اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
شاہد علی
Contact Number:+923344097495
HBL: A/c # IBAN:PK38HABB0012447900516703
For with in pakistan: 12447900516703
Allama Iqbal Medical College Branch Lahore.