• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home صحت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس، کورونا کے بعد نئے انفلوئنزا وائرس کے خطرے کی گھنٹی

by ویب ڈیسک
جنوری 5, 2026
in صحت
0
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس، کورونا کے بعد نئے انفلوئنزا وائرس کے خطرے کی گھنٹی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شفیق لغاری کی رپورٹ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کورونا کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کو انفلوئنزا کے ایک نئے وائرس کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا۔

این آئی ایچ (NIH) کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اس وقت 13 بیماریوں کے خلاف ویکسین مفت فراہم کر رہا ہے، جن میں انفلوئنزا کی ویکسین بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں ہر سال تقریباً 40 کروڑ ویکسینز استعمال کی جاتی ہیں۔

کمیٹی اراکین کے سوالات کے جواب میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ جس نئے انفلوئنزا وائرس کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کا نام ایچ تھری این ٹو (H3N2) ہے، جو نہایت تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اب تک تین مرتبہ ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے، تاہم اس وائرس سے بچاؤ کے لیے اس وقت مارکیٹ میں کوئی ویکسین دستیاب نہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تاحال اس نئے انفلوئنزا وائرس کے لیے بیرونِ ملک سے کوئی ویکسین درآمد نہیں کی، کیونکہ دنیا بھر میں ابھی تک اس وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہو سکی۔

محکمہ صحت کے حکام نے خبردار کیا کہ اگر یہ وائرس ایک بار پھیل گیا تو یہ بھی کورونا کی طرح ناقابلِ کنٹرول ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری پھیلنے کے بعد تیار کی جانے والی ویکسین صرف ان افراد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جو وائرس سے محفوظ ہوں، کیونکہ ویکسین بیماری سے بچاؤ کا ذریعہ تو ہے، لیکن بیماری لاحق ہونے کے بعد اس کا علاج نہیں۔

اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آزادی صحافت اور صحافیوں کیلئے 2025 بدترین سال

آزادی صحافت اور صحافیوں کیلئے 2025 بدترین سال

شنگھائی کا خواب ،درختوں کی قربانی، شجرکاری کا ڈھونگ۔۔اسلام آباد کی بنجر حقیقت

شنگھائی کا خواب ،درختوں کی قربانی، شجرکاری کا ڈھونگ۔۔اسلام آباد کی بنجر حقیقت

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی ہدایات کو ہوا میں اُڑا دیا گیا، ایس ای سی پی کے 3 افسران آخری دن 9 کروڑ روپے کے مالی فوائد سمیٹ کر رخصت

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی ہدایات کو ہوا میں اُڑا دیا گیا، ایس ای سی پی کے 3 افسران آخری دن 9 کروڑ روپے کے مالی فوائد سمیٹ کر رخصت

خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

پی آئی اے نیلام مگر خسارے کی کہانی ختم نہ ہوئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اربوں کے نقصانات کا انکشاف

 پاکستان ایئر فورس کی جانب سے پہلی بار پاک بھارت فضائی معرکے کی سنسنی خیز تفصیلات جاری کر دی گئیں ،پاک فضائیہ کے خطرناک ” کوبراز ” آخرہیں کون ؟

 پاکستان ایئر فورس کی جانب سے پہلی بار پاک بھارت فضائی معرکے کی سنسنی خیز تفصیلات جاری کر دی گئیں ،پاک فضائیہ کے خطرناک " کوبراز " آخرہیں کون ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In