• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ولی بابر قتل کیس: 15 سال میں مقدمہ انجام کو نہ پہنچ سکا، 6 گواہان سمیت 9 افراد پے در پے وارداتوں میں قتل، کیس کی مکمل اور ہوشربا تفصیلات

by ویب ڈیسک
جنوری 13, 2026
in پاکستان
0
ولی بابر قتل کیس: 15 سال میں مقدمہ انجام کو نہ پہنچ سکا، 6 گواہان سمیت 9 افراد پے در پے وارداتوں میں قتل، کیس کی مکمل اور ہوشربا تفصیلات
0
SHARES
172
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کو 15 سال گزر گئے لیکن انصاف کے حصول کی کوششوں میں 6 گواہوں سمیت 9 متعلقین قتل کیے جا چکے ہیں اور کیس ابھی تک منقطی انجام کو نہیں پہنچ سکا۔

ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کی رات کراچی میں دفتر سے گھر جاتے ہوئے لیاقت آباد میں سپرمارکیٹ کے سامنے کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سال 2014 میں مقدمے میں مرکزی کردار فیصل موٹا، محمد علی رضوی، شاہ رخ عرف مانی، نوید عرف پولکا اور شکیل عرف ملک کو سزائے موت سنائی تھی۔

مرکزی کردار فیصل موٹا سمیت کئی ملزمان کو 2015 میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا، مفروری میں سزا پانے والے فیصل موٹا کی اپیل پر یہ مقدمہ اب دوبارہ زیر سماعت ہے۔

ولی بابر کے قتل میں ملوث گاڑی کے ایم سی کے افسر لیاقت علی کی تھی، اشتہاری ملزم لیاقت علی 26 مئی 2012 کو شفیق تنولی نے کلفٹن میں مشکوک مقابلے میں ہلاک کیا، قتل میں ملوث گاڑی برآمد کرانے والے رجب بنگالی کو 29 جنوری، گاڑی کا نمبر نوٹ کرنے والے پولیس اہلکار آصف رفیق کو واردات کے 18 دن بعد 31 جنوری کو لیاقت آباد میں گھر سے باہر بلوا کر قتل کیا گیا۔

رجب بنگالی کی لاش کے ساتھ ملی پرچی پر لکھے نام پولیس افسر ارشد کنڈی کو 20 مارچ 2011 کو گلزار ہجری لائن کے باہر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

ولی بابر کے قتل کے 85 دن بعد 7 اپریل کو واردات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر شفیق تنولی کو لائیو پریس کانفرنس کے چند منٹ بعد گمنام فون کال میں تحفہ ملنے کا کہا گیا جس کے 8 گھنٹے بعد ایس ایچ او شفیق تنولی کے بھائی نوید تنولی کو گلشن اقبال میں مار دیا گیا۔

شفیق تنولی کے ساتھی اہلکار فیصل تنولی کو 11 دسمبر 2011 کو گلستان جوہر میں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا جب کہ ولی بابر کیس کے اہم گواہ حیدر علی عرف سلیم نے 13 نومبر کو عدالت میں گواہی دینا تھی اسے 11 نومبر 2012 کو سولجر بازار میں گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

ولی بابر قتل کیس کے پراسیکیوٹر مشہور وکیل نعمت علی رندھاوا کو 26 ستمبر 2013 کو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

قتل کیس کے اہم تفتیش کار انسپیکٹر شفیق تنولی اور 3 ساتھی اہلکار کو 24 اپریل 2014 کو پی آئی بی کالونی میں فائرنگ اور بم دھماکا کرکے قتل کیا گیا۔

ولی بابر کو کیوں قتل کیا گیا؟ اس سوال کا جواب سرکاری طور پر ابھی تک نہیں دیا جا سکا تاہم ذرائع بتاتے ہیں کہ بانی ایم کی سابقہ اہلیہ کا انٹرویو کرنے کی کوشش پر ولی خان بابر کو شہید کرایا گیا۔۔۔ بشکریہ جیو نیوز ویب پورٹل

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ملازمین کو واضح پیغام ہے، جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، پی آئی اے کا نام بھی تبدیل ہوگا ؟ عارف حبیب نے بتا دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی بحالی کے لیے نئے مالکان نئے پارٹنر کی تلاش میں

اسلام آباد پر بھی کلہاڑا چل گیا

اسلام آباد پر بھی کلہاڑا چل گیا

بھارتی سٹوڈنٹس سے امتیازی سلوک مہنگا پڑا ،پالک پنیر کے تنازع پر امریکی یونیورسٹی کو عدالت کی جانب سے 2 لاکھ ڈالر کا بھاری جرمانہ

بھارتی سٹوڈنٹس سے امتیازی سلوک مہنگا پڑا ،پالک پنیر کے تنازع پر امریکی یونیورسٹی کو عدالت کی جانب سے 2 لاکھ ڈالر کا بھاری جرمانہ

بھارتی پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کی تاریخ رقم ،مدھیہ پردیش میں پولیس کے جھوٹے گواہ بے نقاب، ڈرائیور اور باورچی 100 سے زائد مقدمات میں نامزد

بھارتی پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کی تاریخ رقم ،مدھیہ پردیش میں پولیس کے جھوٹے گواہ بے نقاب، ڈرائیور اور باورچی 100 سے زائد مقدمات میں نامزد

لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات

بھاری بجٹ، حکومتی سرپرستی اور وسیع نیٹ ورک کے باوجود پی ٹی وی کو ماضی والا مقام کیوں نہیں مل رہا ، قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ سب کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں عطا تارڑ سے سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In