• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ایکسکلوسو

25 لاکھ سے 52 لاکھ تک ،سینٹ فنانس کمیٹی میں پاکستان سنگل ونڈو اور PRAL کے سربراہان کو بھاری تنخواہیں دیے جانے کا انکشاف

by ویب ڈیسک
فروری 4, 2026
in ایکسکلوسو
0
پاکستانی نان فائلرز کو بڑا دھچکا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑی پابندی کی منظوری دیدی
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ فنانس کمیٹی میں پیش کی گئی تحریری تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرِ انتظام اداروں پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کے سربراہان کی تقرری، مدتِ ملازمت اور تنخواہوں کی مکمل تفصیلات ایوان کے سامنے رکھ دی گئی ہیں۔سینٹر دینش کمار نے ان اعلی افسران کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیل مانگی تھیں کہ کس کس پیکج پر انہیں ریکروٹ کیا گیا تھا۔

سینیٹ فنانس کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان سنگل ونڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید افتاب حیدر ہیں، جن کا تعلق پشاور، خیبر پختونخوا سے ہے۔ وہ تین سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہیں اور ان کی مدتِ ملازمت 23 اگست 2024 سے 22 اگست 2027 تک ہے۔ ان کی دوبارہ تقرری اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023 کے تحت پاکستان سنگل ونڈو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کی۔

تحریری جواب کے مطابق سید افتاب حیدر کو ماہانہ 26 لاکھ 54 ہزار 167 روپے تنخواہ دی جا رہی ہے، جبکہ فیول اور موبائل کی مد میں 89 ہزار 200 روپے ماہانہ الاؤنسز حاصل ہیں۔ اس کے علاوہ تہوار الاؤنس، رضاکارانہ پنشن اسکیم اور رخصت انکیشمنٹ سمیت دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔ تاہم واضح کیا گیا کہ سی ای او کو سرکاری گاڑی، ڈرائیور، رہائش یا یوٹیلٹیز کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی، البتہ طبی انشورنس اور لیو فیئر اسسٹنس بورڈ کی منظور شدہ حدود کے مطابق دستیاب ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر فیصل ستار کی تقرری اور معاوضے کی تفصیلات بھی سینیٹ فنانس کمیٹی میں پیش کی گئیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ادارے کی تنظیمِ نو میں مضبوط قیادت کو کلیدی حیثیت دی گئی، جس کے لیے PRAL کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معروف ہیڈ ہنٹر فرم کیریئر پاکستان کے ذریعے مسابقتی بھرتی کا عمل شروع کیا۔

31 اگست 2025 کو اخبارات میں شائع اشتہار کے جواب میں 48 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 8 امیدوار شارٹ لسٹ اور 4 حتمی مرحلے تک پہنچے۔ ہیومن ریسورس کمیٹی کی سفارش پر فیصل ستار کو سی ای او منتخب کیا گیا، جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی۔

ایف بی آر کے مطابق فیصل ستار کو ماہانہ 52 لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ مجموعی تنخواہ کا 15 فیصد موبیلٹی الاؤنس دیا جا رہا ہے، جبکہ PRAL رولز کے مطابق صحت اور لائف انشورنس سمیت دیگر مراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

سینیٹ فنانس کمیٹی میں دیے گئے تحریری جواب کے مطابق اس وقت وزارتِ خزانہ کے تحت صرف ایک ریگولیٹری ادارہ، بینامی ٹرانزیکشن ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کام کر رہی ہے۔ اس اتھارٹی کے چیئرمین مسٹر وقار احمد ہیں، جو ریٹائرڈ ایس جی/بی ایس-22 افسر ہیں اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

وزارت کے مطابق چیئرمین کی تقرری وفاقی حکومت کے ذریعے عمل میں آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے افسران کے پینل سے وزیراعظم کو سمری ارسال کی جاتی ہے، جس کی منظوری کے بعد تقرری کی باقاعدہ منظوری وفاقی حکومت دیتی ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ چیئرمین بینامی ٹرانزیکشن ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کی مدتِ ملازمت تین سال یا 62 برس کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، مقرر ہے۔

چیئرمین کو بینامی ٹرانزیکشن (پروبیشن) رولز 2019 کے مطابق مراعات دی جاتی ہیں، جن کے تحت انہیں تقرری سے قبل حاصل تنخواہ و الاؤنس یا ریٹائرمنٹ سے قبل کی مراعات کے علاوہ ماہانہ تین لاکھ روپے ایڈجیکیٹنگ اتھارٹی الاؤنس بھی ادا کیا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آوارہ کتے سے حادثے میں ایک شخص کی موت ، شہری کو اپنی ہی موت کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کیخلاف مقدمہ درج

آوارہ کتے سے حادثے میں ایک شخص کی موت ، شہری کو اپنی ہی موت کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کیخلاف مقدمہ درج

نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی دوران سماعت کیا کرتے رہے؟

ہارڈ اسٹیٹ، دہشتگردی اور عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In