• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

آوارہ کتے سے حادثے میں ایک شخص کی موت ، شہری کو اپنی ہی موت کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کیخلاف مقدمہ درج

by ویب ڈیسک
فروری 4, 2026
in دنیا
0
آوارہ کتے سے حادثے میں ایک شخص کی موت ، شہری کو اپنی ہی موت کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کیخلاف مقدمہ درج
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

احمد آباد:گجرات میں ایک افسوسناک واقعے نے نظامِ انصاف اور صحت کے شعبے پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں سڑک پر آوارہ کتے کے اچانک آ جانے سے ہونے والے حادثے کے بعد ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی، اور حیران کن طور پر اسی شخص کو اپنی ہی موت کا ذمہ دار قرار دے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ واقعہ پیج گاؤں، واسو تعلقہ کے 32 سالہ رہائشی ہتیش مستری سے متعلق ہے، جو 30 جنوری کو احمد آباد سول اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گیا۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی روی مستری نے واسو پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے واقعے کی قانونی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست کے مطابق، 26 جنوری کی شام ہتیش مستری ندیاد سے پیج گاؤں موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹنڈیل گاؤں کے قریب شری جی ولا سوسائٹی کے پاس ایک آوارہ کتا اچانک سڑک پر آ گیا۔ کتے سے بچنے کی کوشش میں موٹر سائیکل پھسل کر سڑک سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں ہتیش مستری کے بائیں پیر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد انہیں ندیاد کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے سی ٹی اسکین کے لیے الگ مرکز بھیجا گیا اور بعدازاں دوبارہ اسی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 29 جنوری کو ان کے بائیں پیر کا آپریشن کیا گیا، تاہم آپریشن کے فوراً بعد اس کی حالت اچانک بگڑ گئی اور اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں اسے احمد آباد سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ علاج میں تاخیر اور مبینہ غفلت نے اس سانحے کو جنم دیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی دوران سماعت کیا کرتے رہے؟

ہارڈ اسٹیٹ، دہشتگردی اور عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In