• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

راولپنڈی :چھٹی پر گھر والوں سے ملنے آیا پاک فوج کا جوان ڈکیتی کی واردات میں جاں بحق

by ویب ڈیسک
فروری 21, 2026
in پاکستان
0
راولپنڈی :چھٹی پر گھر والوں سے ملنے آیا پاک فوج کا جوان ڈکیتی کی واردات میں جاں بحق
0
SHARES
3.4k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی(دانیال ہاشمی سے ) تھانہ چونترہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھٹی پر گھر آنے والا پاک فوج کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد ادیب کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بھائی محمد حسین کی درخواست پر چونترہ پولیس نے ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متن مقدمہ کے مطابق محمد ادیب پاک فوج میں ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آ رہا تھا۔ اس نے فون پر بھائی کو بتایا کہ وہ چکری انٹرچینج پہنچ رہا ہے اور موٹرسائیکل پر لینے آ جائے۔ بعد ازاں محمد ادیب چکری اڈے پر پہنچا جہاں اس کا دوست رحمت خان، سکنہ مردان، بھی اس کے ہمراہ تھا۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ محمد ادیب نے بھائی سے کہا کہ وہ رحمت خان کو سہال چھوڑ کر آتا ہے اور اسے وہیں رکنے کو کہا۔ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر بھائی نے فون کیا تو رحمت خان نے کال اٹینڈ کر کے فائرنگ کے واقعے کی اطلاع دی۔

محمد حسین کے مطابق وہ رینجر کیڈٹ کالج کے قریب واصل ہسپتال کے سامنے پہنچا تو محمد ادیب زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ رحمت خان قریب موجود تھا۔ رحمت خان نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد ادیب کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر ایک ملزم نے فائرنگ کر دی جو سر میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم محمد ادیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
محفوظ پنجاب اور پولیس مقابلے

محفوظ پنجاب اور پولیس مقابلے

پاکستانی نان فائلرز کو بڑا دھچکا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑی پابندی کی منظوری دیدی

سندھ کی تقسیم کے مسئلے پر وفاقی یونیورسٹی سے شروع ہونے والی بحث سینیٹ تک پہنچ گئی، سیاسی جماعتوں میں سخت اختلاف، شفیق لغاری کی رپورٹ 

افغان طالبان حکومت کا پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن کا جھگڑا کیا ہے؟

اربوں روپے کی پاک افغان باڑ اور دہشتگردی

دو فروری، دو مقتل۔۔۔نور مقدم سے بختاور تک کا خونی سفر اور انصاف کی پکار

دو فروری، دو مقتل۔۔۔نور مقدم سے بختاور تک کا خونی سفر اور انصاف کی پکار

لکھنؤ ڈرم قتل کیس: بیٹے کے ہاتھوں والد کے بہیمانہ قتل کی وجوہات سامنے آ گئیں

لکھنؤ ڈرم قتل کیس: بیٹے کے ہاتھوں والد کے بہیمانہ قتل کی وجوہات سامنے آ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In