• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, مئی 6, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

چنڈی گڑھ: انڈیگو پرواز میں خوفناک لمحہ ،پاور بینک نے آگ پکڑ لی ، ہنگامی انخلا کے دوران 6 افراد زخمی

by ویب ڈیسک
مئی 6, 2026
in دنیا
0
چنڈی گڑھ: انڈیگو پرواز میں خوفناک لمحہ ،پاور بینک نے آگ پکڑ لی ، ہنگامی انخلا کے دوران 6 افراد زخمی
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

موہالی: شہید بھگت سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منگل کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب حیدرآباد سے آنے والی انڈیگو کی پرواز میں ایک پاور بینک نے اچانک آگ پکڑ لی۔ ہنگامی صورتحال کے دوران تمام مسافروں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا، تاہم بھگدڑ اور ایمرجنسی سلائیڈز کے استعمال کے دوران 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق انڈیگو کی پرواز 6E 108 سہ پہر 3 بج کر 29 منٹ پر چنڈی گڑھ پہنچی۔ طیارہ اپرون ایریا میں پارک ہونے کے بعد مسافروں کے اترنے کا عمل جاری تھا کہ ایک مسافر کے بیگ میں رکھا پاور بینک اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے کیبن میں دھواں بھر گیا اور مسافروں میں شدید گھبراہٹ پھیل گئی۔

چنڈی گڑھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او اجے ورما نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم چند مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ باقی تمام افراد محفوظ رہے۔

عینی شاہد مسافر وکاس کپور کے مطابق آگ ان کی نشست کے قریب لگی۔ "عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگوئشر استعمال کیا اور آگ کو وقتی طور پر قابو کر لیا، مگر چونکہ پاور بینک اندر سے جل رہا تھا اس لیے اسے پانی میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ دوبارہ بھڑک اٹھا اور کیبن دھوئیں سے بھر گیا۔”

ان کا کہنا تھا کہ طیارہ مکمل بھرا ہوا تھا اور صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام ایگزٹس کھول کر ہنگامی انخلا شروع کیا گیا۔ "اگر یہ واقعہ فضا میں پیش آتا تو نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔”

ایک اور مسافر دیویا چوہان نے بتایا کہ ابتدا میں مسافروں کو اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنے کا کہا گیا، تاہم چند لمحوں بعد اچانک فوری انخلا کی ہدایت دی گئی اور سب کو سامان چھوڑ کر باہر نکلنے کو کہا گیا۔ ان کے مطابق ایئرپورٹ پر عملے نے ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی۔

ہنگامی انخلا کے دوران مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے باہر نکالا گیا، جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر رچا آچاریہ بھی شامل ہیں جن کی دائیں ٹانگ فریکچر ہوگئی اور انہیں سرجری سے گزرنا پڑا، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ایئرلائن کی جانب سے شکایات درج کرنے کا مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ متعدد افراد کو باضابطہ فارم کے بجائے خالی کاغذ دیا گیا اور بعد ازاں ای میل کے ذریعے شکایت درج کروانے کا کہا گیا۔ تقریباً 15 مسافروں کی مشترکہ تحریری شکایت میں تاخیر سے انخلا، آگ بجھانے میں کمزوری اور ناقص رابطے جیسے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ معاوضے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق طیارے میں تقریباً 199 مسافر سوار تھے۔ واقعے کے فوراً بعد ایئر فورس کے فائر ٹینڈرز طیارے کے قریب پہنچ گئے جبکہ سی آئی ایس ایف نے علاقے کو گھیرے میں لے کر انخلا کو یقینی بنایا۔ تمام مسافروں کو بحفاظت ارائیول ایریا منتقل کیا گیا جہاں طبی سہولیات اور دیگر انتظامات فراہم کیے گئے۔

انڈیگو ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور واقعے کے فوراً بعد تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔ ایئرلائن کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہی واقعہ دورانِ پرواز پیش آتا تو اس کے نتائج نہایت خطرناک ہوسکتے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ وائرلیس ایئربڈز (جیسے ایپل کے ایئر پوڈز) اپنے چیک اِن بیگیج میں نہ رکھیں۔ تمام پورٹیبل الیکٹرانک ڈیوائسز (PEDs) جن میں لیتھیئم بیٹریاں لگی ہوں مثلاًبلوٹوتھ ایئرفونز،ہینڈ ہیلڈ فینزاور اسی نوعیت کے دیگر آلات ۔انہیں صرف کیمبرہ سامان (کیبن بیگیج) میں رکھا جا سکتا ہے، چیک اِن بیگیج میں نہیں۔ ایئربڈز کے چارجنگ کیسز بھی PEDs کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ فیصلہ لیتھیئم بیٹریوں سے متعلق بڑھتی ہوئی حفاظتی تشویشوں کے بعد کیا گیا تھا، کیونکہ یہ بیٹریاں بعض اوقات گرم ہو کر یا پھٹ کر پرواز کے دوران آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In