رپورٹ : فرزانہ علی خان
بنوں میں گزشتہ دنوں فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے WSSC کے 05 ملازمین کو اغواء کر لیا گیا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات اور مربوط حکمت عملی ترتیب دی۔
پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 03 ملازمین کو اسی روز بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا، جبکہ باقی 02 ملازمین کو بھی آج محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنوں پولیس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
