• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, جولائی 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

بھارتی جین زی اور مودی کا زوال

by ویب ڈیسک
جولائی 21, 2026
in بلاگ
0
بھارتی جین زی اور مودی کا زوال
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیرا سلیم کا بلاگ

نیپال اور بنگلہ دیش کے بعد اب بھارت بھی انقلابی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کل تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف جنریشن زی سونامی کی مانند سڑکوں پر اُمڈ آئے گی۔ چند سالوں سے مودی حکومت پر ناقص حکمرانی اور کرپشن کے الزامات تو لگ رہے تھے، مگر چند دنوں میں صورتحال ایسی خوفناک کروٹ لے گی، اس کا اندازہ کسی کو بھی نہ تھا۔ایک مشہور کہاوت ہے کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ اس محاورے پر تھوڑا غور و فکر پاکستان میں بیٹھے حکمرانوں کو بھی کر لینا چاہیے کہ جب معاشرے میں ناانصافی اور ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے، تو پھر نہ تاج رہتا ہے، نہ تخت۔

بھارت میں یہ طوفانی احتجاج جس تیزی سے بڑھ رہا ہے، اگر دیش بچاؤ مورچہ کے کسان بھی ان طلبہ کے ساتھ مل گئے تو معاملات اور بھی خطرناک صورتِ حال اختیار کر سکتے ہیں۔ امریکا اور بھارت کے درمیان ٹریڈ ڈیل پر کسان دہلی کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔

بھارتی طلبہ گزشتہ پندرہ بیس دنوں سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، جسے مودی حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ معاملہ یہ تھا کہ مئی 2026 میں میڈیکل کے داخلے کے اہم ترین امتحان NEET سمیت کئی بڑے امتحانات کے 152 پرچے لیک ہو گئے، جس سے ساڑھے 7 کروڑ طلبہ متاثر ہوئے۔ پیپرز لیک ہونے کے باعث تقریباً 20 لاکھ طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا پڑا، اور اس سنگین غفلت کے نتیجے میں کچھ طلبہ نے خودکشی بھی کر لی۔ اس کے باوجود مودی سرکار نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان اور دیگر حکام سے پوچھ گچھ نہ کی، کوئی ایسا بڑا ایکشن نہ لیا جو طلبہ کو مطمئن کر سکتا۔ مودی نے بھی پاکستانی حکمرانوں جیسا رویہ اپنایا اور معاملہ فہمی سے کام نہ لیا۔

پہلے تو طلبہ کا مطالبہ وزیرِ تعلیم کے استعفے تک تھا، مگر کل وہ مودی کا استعفیٰ لینے پارلیمنٹ کے قریب پہنچ گئے۔ تاہم مودی نے جیسے ہی حالات خراب ہوتے دیکھے، وہ پارلیمنٹ سے نکلتے بنے۔ بھارتی طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ایک تو بھارت کی نمایاں شخصیت، 59 سالہ سونم وانگچوک، جو 28 جون 2026 سے نئی دہلی کے جنتر منتر میں بھوک ہڑتال پر تھے اور طبیعت بگڑنے پر اب ہسپتال میں پولیس کی تحویل میں ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔ دوسرا یہ کہ وزیرِ تعلیم سمیت مودی بھی استعفیٰ دیں، اور تیسرا یہ کہ خودکشی کرنے والے ہر طالب علم کو 1 لاکھ 4 ہزار ڈالر کا معاوضہ دیا جائے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ہزاروں طلبہ کے پُرامن احتجاج پر ریاستی طاقت کا بھرپور استعمال نظر آیا۔ سوشل میڈیا پر جس طرح کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ان کے مناظر ہم اپنے ملک میں دیکھا کرتے تھے، لیکن مودی بھی ہمارے رنگ میں رنگ گیا ہے۔ ویسے بھارت والے بھی پاکستانیوں کو بڑے طعنے دیا کرتے تھے، اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار خود اسی ڈگر پر چل نکلے ہیں۔ بھارتی پولیس نے جس طرح نوجوان اور کم عمر طالبات پر پتھراؤ، آنسو گیس کی شیلنگ اور بدترین لاٹھی چارج کیا ہے، یہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تاکہ مودی حکومت کے کارنامے دنیا نہ دیکھ پائے، مگر سوشل میڈیا کی یہی خوبصورتی ہے کہ اس نے سب کو بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اپوزیشن بھی یک زبان ہو گئی ہے۔ صدر کانگریس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔ راہل گاندھی نے مودی کو ہندوستان کی تاریخ میں نوجوانوں سے سب سے زیادہ دشمنی رکھنے والا وزیرِ اعظم قرار دے دیا۔ اپوزیشن کو بھی موقع مل گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے خلاف محاذ گرم کرے۔ لگتا ایسا ہی ہے کہ اب بھارت میں بی جے پی حکومت کا سورج غروب ہونے کو ہے، اور مودی کے زوال کا آغاز ہو ا چاہتا ہے ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In