• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جولائی 27, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

غلجو پریمیئر لیگ سیزن 5 کا شاندار اختتام، کھیل کے میدان نے نوجوانوں کو امن، اتحاد اور امید کا نیا پیغام دے دیا

by ویب ڈیسک
جولائی 27, 2026
in پاکستان
0
غلجو پریمیئر لیگ سیزن 5 کا شاندار اختتام، کھیل کے میدان نے نوجوانوں کو امن، اتحاد اور امید کا نیا پیغام دے دیا
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

(منظور خان کی رپورٹ )
اپر اورکزئی کے علاقے غلجو میں غلجو پریمیئر لیگ (GPL) سیزن فائیو کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ضلع کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک کا کامیاب اختتام ہوا۔ ٹورنمنٹ کا آغاز 19 مئی 2026 کو ہوا تھا، جس میں مختلف علاقوں کی متعدد ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور اورکزئی اسکاوٹس کے باہمی تعاون سے کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند کھیلوں کے فروغ، مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اورکزئی اسکاوٹس تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ، ٹورنمنٹ آرگنائزرز، کھلاڑیوں اور مقامی عوام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور معاشرے میں بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک ہونڈا سی جی 125 موٹرسائیکل اور 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد دیے گئے۔ اسی طرح بہترین بلے باز (بیسٹ بیٹس مین) اور بہترین باؤلر (بیسٹ باؤلر) کو 15،15 ہزار روپے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اختتامی تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور مقامی عوام نے ضلعی انتظامیہ اور اورکزئی اسکاوٹس کی کاوشوں کو سراہا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In