بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ناگرکوئل میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی، جہاں چور مبینہ طور پر تقریباً 81 تولے سونے کے زیورات لے اڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کیے گئے زیورات کی مالیت تقریباً 1 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
پولیس کے مطابق مدھومیتا اور ان کے شوہر شام 5 بجے گھر سے باہر گئے تھے اور رات تقریباً 11:50 بجے واپس آئے تو مرکزی دروازہ نہیں کھل سکا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور بیورو میں رکھے سونے کے زیورات چوری کرلیے۔
واردات کے بعد مدھومیتا کی پرانی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئیں، جن میں وہ اپنے سونے کے زیورات اور قیمتی اشیا دکھاتی تھیں۔ تاہم پولیس نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ چوروں کو گھر کا علم سوشل میڈیا پوسٹس سے ہوا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے 6 خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

