غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان کی ایک نہر میں وسط ستمبر کے دوران ایک شارک پھنس گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3.5 میٹر لمبی شارک کو سب سے پہلے 18 ستمبر کو نارتھ پورٹ کے ایک تنگ آبی راستے میں دیکھا گیا تھا۔
رواں ہفتے جمعہ کے روز شارک کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری بار آپریشن شروع کیا گیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شارک کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے جال کا استعمال کیا لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ کو 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آپریشن روکنا پڑا کیونکہ جال کا چٹانوں میں پھنسنے کا خدشہ تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ شارک خود ہی تیر کر کھلے سمندر میں چلی جائے گی۔
شارک 3ہفتوں سے نہر میں پھنسی ہوئی ہے جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نہر کا رخ کرتی ہے۔
