جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ کی علاقائی ریاست کے وزیر خزانہ نے خود کشی کر لی ہے، پولیس اور سرکاری وکیل کے دفتر نے اس واقعہ کی ایک مشترکہ بیان میں تصدیق کر دی ہے۔
ریاست کے وزیراعظم وولکر بوفے کے مطابق وزیرخزانہ نے کورونا وائرس وباء کے بعد معاشی صورت حال کی بحالی کے حوالے سے پریشانی کے نتیجہ میں خود کشی کی ہے۔
انہوں نے انتہائی افسردہ لہجے میں بتایا کہ تھامس شیفر 10سال سے ہیس کی وزارت خزانہ کے سربراہ تھے اور اس وقت کورونا وباء کی وجہ سے کمپنیوں اور کارکنوں کو معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دن رات کام کررہے تھے۔
جرمنی میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم کیوں؟ ایک تفصیلی رپورٹ
کورونا کے اثرات کے متعلق دنیا کے بڑے بنکوں کی پیش گوئیاں
کورونا وائرس عالمی سطح پر کیا تبدیلیاںلائے گا؟ دنیا کے 12 معروف دانشوروں کی پیش گوئیاں
مسٹر بوفیر نے اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ’ ہم اس وقت صدمے میں ہیں اور سب سے بڑھ کر ہم بے حد غمگین ہیں ‘ ۔
پولیس کے مطابق جرمنی کی سٹیٹ ہیس کی دس سال تک وزارت خزانہ سنبھالنے والے تھامس شیفر کی لاش فرینکفرٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک کے نزدیک سے ملی۔
جرمنی کا مالیاتی دارالحکومت فرینکفرٹ ہیس ریاست میں واقع ہے جہاں بڑے مالیاتی اداروں ڈوشے اور کامرز بینک کے ہیڈ کوارٹر واقع ہیں،یورپین سینٹرل بینک بھی فرینکفرٹ میں ہے۔
