بے خوابی کا مرض دنیا میں وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا ہے، دس فیصد امریکی اس کا شکار ہیں۔
اگرچہ اسے جان لیوا نہیں سمجھا جاتا مگر زندگی میں بہت سے مسائل اس کے باعث پیش آ سکتے ہیں جس میں تھکاوٹ، ذہنی تناؤ اور بعض صورتوں میں ڈپریشن شامل ہے۔
اسی طرح بے خوابی کے باعث شوگر، چربی اور کیفین جیسے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
لیکن چند ایک ایسے پھل ہیں جن کے استعمال سے آپ اس بیماری سے نجات حاصل کر کے اچھی نیند حاصل کرسکتے ہیں۔
غذا میں تبدیلی بہتر نیند حاصل کرنے کا ایک ممکنہ طریقہ ہے اور اس سے آپ مستقل بے خوابی کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔
اس حوالے س پانچ پھل ایسے ہیں جو آپ کی معیاری نیند کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
چیری
یہ مزیدار پھل اور اس سے بنی مصنوعات بہتر نیند کے لیے بہت اچھی ہیں۔ چیری میں میلٹونن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے اندر نیند کے سائیکل کو بیدار کرنے کا ذمہ دار ہے۔
ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ چیری پیتے تھے وہ میلٹونن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بہتر نیند سوتے تھے۔
بادام
بادام نیند کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں میگنیشم پایا جاتا ہے جس کی بدولت جسم میں قدرتی عضلات آرام دہ رہتے ہیں، یہ خشک میوہ تناؤ کے خاتمہ کے لیے بھی معاون ہے۔
بادام کا استعمال بڑی عمر کے افراد میں نیند کی کمی کو پورا کرتا ہے، صبح ناشتے میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
دلیہ
دلیہ میں پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ میگنیشیم کی بھاری مقدار ہوتی ہے اور یہی چیز نیند میں خلل کے شکار افراد کے لیے اسے انتہائی مفید بناتا ہے۔
دلیہ اگرچہ ناشتے کی خوراک ہے مگر اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ اور فائبر اسے رات کے کھانے کے لیے بھی موزوں بناتے ہیں۔
کیلا
اگرچہ کیلے کو صحت کو توانائی میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں پوٹاشیم، میگنیشم اور ٹرپٹوفن زیادہ ہوتا ہے جو بہتر نیند لینے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ بہترین اثرات کے لیے کیلے کو صبح یا شام کے وقت دلیہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ویلیرین
ویلیرین کے پودے کی جڑ کو صدیو ں سے قدرتی طریقہ علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اسے بے خوابی اور بے چینی کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اسے بنیادی طور پر چائے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے مگر کچھ افراد اسے گولیوں کی شکل میں لیتے ہیں۔
ویلیرین کے بہتر استعمال کے لیے ضروری ہے کہ آپ اسے سونے سے ایک گھنٹہ قبل لیں لیکن دن کے وقت بے چینی کے علاج کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔