• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

by sohail
مارچ 30, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
0
گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوگل دنیا  کے سب سے زیادہ ڈیٹا پر مشتمل سرچ انجن ہے جہاں ہر طرح کی معلومات دستیاب ہیں لیکن پانچ چیزیں ایسی ہیں جنہیں سرچ نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

 یہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش آپ کی زندگی سے سکون ختم کر کے آپ کو اضطراب میں ڈال سکتی ہے۔

اپنی بیماری سرچ نہ کریں

 گوگل پر اپنی بیماری تلاش نہ کریں کیونکہ کئی امراض کی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں اور گوگل آپ کی سادہ بیماری کو خطرناک بیماری بنا کر بھی پیش کر سکتا ہے۔

بخار اور نزلہ کی علامات بھی گوگل کو بتائی جائیں تو وہ کسی بڑی بیماری کے خوف میں مبتلا کر دیتا ہے اور انسان خود کو بیمار محسوس کرنے لگتا ہے۔

بہتر یہی ہے کہ گوگل سے مدد لینے کے بجائے بہتر یہی ہے کہ متعلقہ ڈاکٹر تلاش کیا جائے۔

پراسرار معلومات تلاش نہ کریں

پراسرار معلومات کی تلاش کرنے پر امکان یہی ہے کہ گوگل آپ کو ایسی خوفناک چیزیں فراہم کر دے گا جس سے آپ کی سوچنے کی صلاحیت تک متاثر ہو سکتی ہے۔

گوگل پر کچھ معلومات اس حد تک ڈرا دینے والی اور خطرناک مل جاتی ہیں جو آپ کی بھوک کو بھی متاثر کر سکتی ہیں اور آپ مستقل بے خوابی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

اپنی بہتری کے لیے ایسی معلومات کی تلاش نہ کریں جس سے گوگل آپ کی نفسیات کے ساتھ کھیل سکے۔

اپنا نام سرچ نہ کریں

گوگل پر اپنا نام سرچ کرنے سے باز رہیں کیونکہ آپ اپنی پرانی تصویریں، غیر متعلقہ باتیں اور پرانی معلومات دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے۔

اس کے بعد جب آپ یہ تمام مواد انٹرنیٹ سے ہٹانا چاہیں گے تو یہ اتنا آسان نہیں ہو گا۔

اسی طرح اگر آپ کا نام منفرد نہیں ہے تو گوگل پر اس سے ساتھ جڑی پریشان کن معلومات بھی مل سکتی ہیں۔

چونکہ اپنے نام سے جڑی بری بات کسی کو پسند نہیں اس لیے اپنے نام کی تلاش سے باز رہیں۔

خطرناک جانوروں کی سرچ نہ کریں  

۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کرہ ارض پر آٹھ ارب 70 کروڑ جانور ہیں؟ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ تمام جانور دیہی علاقوں میں پائے جاتے ہی تواس کی معلومات ٹھیک نہیں ہیں۔

انٹرنیٹ ایسے خطرناک جانوروں کی معلومات سے بھرا پڑا ہے جن کے متعلق جاننے کے بعد آپ خود کو گھر میں رہتے ہوئے بھی خطرے میں محسوس کریں گے اور سفر سے بھی اجتناب شروع کر دیں گے۔

مجرمانہ سرگرمیاں سرچ نہ کریں

آپ کسی بھی طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تلاش گوگل پر بالکل نہ کریں۔ انسانی جبلت ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی خواہش میں اگر آپ بم بنانے یا پھر منشیات کی تیاری کے بارے میں گوگل سے معلومات لینے کی کوشش کرتے ہیں تو کسی بڑی مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں انٹر نیٹ پرمسلسل نظر رکھتی ہیں کہ کوئی مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے تو کسی قسم کی تلاش نہیں کر رہا ہے۔

اگر اس طرح کی کوئی تلاش کی جاتی ہے تو آئی پی ایڈریس کی مدد سے بہت آسانی سے آپ تک پہنچا جا سکتا ہے۔

کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنے کے لئے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی بالکل تلاش نہ کی جائے۔

Tags: ٹیکنالوجیگوگل
sohail

sohail

Next Post

پنجاب میں 25 لاکھ خاندانوں کو 4 ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ

رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کو بند کرنے کا فیصلہ

رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کو بند کرنے کا فیصلہ

بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In