• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کو بند کرنے کا فیصلہ

by sohail
مارچ 31, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کو بند کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کے دوسرے فیز میں داخل ہونے کے بعد اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے روس نے پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے نائبین کو ایک اجلاس میں کہا کہ روس کے تمام علاقوں کے سربراہوں کو وہی پابندیاں اپنانی چاہییں جن کا اعلان دارالحکومت اور اسکے گردونواح کے شہروں میں کیا گیا۔

نائبین کے ساتھ اجلاس ٹی وی پر نشر کیا گیا، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اس سخت فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے جائز قرار دیا، پیر کے روز سینٹ پیٹیرسبرگ، جو روس کا دوسرا بڑا شہر ہے، کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ماسکو کی انسداد کورونا کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ماسکو کی ایک کروڑ 27 لاکھ آبادی کو، ماسوائے شدید ایمرجنسی کی صورتحال کے، گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا۔

امریکہ میں جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج ہوں گے

دنیا کے چار ممالک جنہوں نے پابندیاں لگائے بغیر کورونا کےخلاف کامیابی حاصل کی

جنوبی کوریا کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی میں دنیا کے لیے چار اہم سبق

اس حوالے سے پابندیوں کا اطلاق 3 اپریل تک ہوگا جسکے بعد کسی بھی قسم کی توسیع کا فیصلہ صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

بلومبرگ کے مطابق اب تک ماسکو میں 1226 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہ تعداد ملک میں کل تعداد کا دو تہائی ہے جبکہ پورے ملک میں اس وقت 1836 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روس میں کورونا وائرس سے اب تک نو ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ پچھلے ایک ہفتے میں نئے کیسز بہت تیزی سے سامنے آئے ہیں.

ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ وائرس نئے فیز میں داخل ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکام آنے والے دنوں میں لوگوں کےگھروں سے باہر نکلنے کے لیے اجازت نامہ جاری کریں گے جسے دور سے نگرانی کرنے کے لیے اسمارٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

طبی ایمرجنسی یا ڈیوٹی کے فرائض کے علاوہ رہائشی اپنے گھروں کے قریب کھانے پینے کی اشیاء، فارمیسی، کوڑا کرکٹ پھینکنے یا پالتو جانوروں کو 100 میٹر کے دائرہ کے اندر چہل قدمی کرانے کے لیے نکل سکیں گے۔

ماسکو کے میئر کے مطابق شہر میں نقل و حرکت دو تہائی  کم ہوئی ہے جو کہ ایک اچھا اشارہ ہے۔

سعودی عرب نے کورونا کے تمام مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کردیا

یورپ میں‌لاک ڈاؤن کے باعث کرہ ارض کی سانسیں بحال ہونے لگیں

روس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے شکوہ کیا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی کے دن روسی شہریوں نے حکام کی گھروں میں رہنے اور سوشل ڈسٹنسنگ کرنے کی تجویز کی خلاف ورزی کی۔

دارالحکومت میں ہر جگہ عوام کا ہجوم نظر آیا اور لوگ پیوٹن کے اعلان کردہ پورے ہفتے کے لیے   تنخواہ سمیت چھٹی کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باہر نکلے

گزشتہ ہفتے روسی وزارت صحت میں وبائی امراض کے ماہر Nikolai Malyshev نے سرکاری ٹی وی پر کورونا وائرس کو ایٹم بم جیسے اثرات سے تشبیہہ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ روس خود کو اسکے لیے تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہونگے اور انہیں علاج کی ضرورت ہوگی۔

ماسکو کے میئر کے مطابق لاک ڈاؤن میں لوگ ماسکو میں داخل یا یہاں سے جا سکیں گے لیکن نئے ضوابط کا مقصد شہر میں بغیر کسی وجہ کے گھومنے پھرنے پر پابندی لگا نا ہے.

25 مارچ کو روسی صدر پیوٹن نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ یہ ہفتہ Non-working ہوگا لیکن اس نے نقل و حرکت روکنے کے لیے کسی سخت اقدامات کا حکم نہیں دیا تھا.

مگر روسیوں نے اس اعلان کو چھٹیوں کا موقع سمجھا جس کے بعد جمعہ کو کریملن کے ترجمان ڈمیٹری پیسکوو نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر کا بیان گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کا حکم تھا.

اس وقت پوری دنیا کے مقابلے میں روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے لیکن روس نے گزشتہ ہفتے سے سخت ترین اقدامات اٹھانے شروع کیے ہیں تاکہ کورونا کی وباء پر قابو پایا جا سکے.

روسی حکومت نے گزشتہ جمعہ سے تمام بین الاقوامی فلائٹس بھی بند کر دی ہیں جبکہ پیر سے روسی حدود کی سرحدیں بند کرنے سمیٹ زیادہ تر کاروبار بھی بند کر دیے ہیں.

روس کورونا سے لڑنے میں مدد کے لیے  اپنی فوج کو بھی متحرک کر رہا ہے اور روسی وزارت دفاع نے مئی کے وسط سے ملک بھر کے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے 16 ہسپتال تعمیر کرنے منصوبہ بھی بنا رکھا ہے.

Tags: روس کو بند کرنے کا فیصلہروس میں کورونا وائرسکورونا وائرسولادی میر پیوٹن
sohail

sohail

Next Post
بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

امریکہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی

امریکہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی

بھارت میں‌لاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا

بھارت میں‌لاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In