• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

by sohail
مارچ 31, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کیلئے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونیوالی اموات کورونا وائرس وبا سے ہونیوالی اموات کے قریب ہیں۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونیوالی خبروں کے مطابق بھارت میں 26 سے زائد ایسی اموات ہوئی ہیں جن کی وجہ لاک ڈاؤن ہے۔ دوسری طرف کورونا وائرس سے بھارت میں اب تک 32 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث دہلی سے آگرہ 200 کلومیٹر پیدل چل کر جانیوالے 39 سالہ شخص رنویر سنگھ راستے میں ہی ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث پیدل چل کر گھر جانے کی کوشش میں مزید پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ بزنس اسٹینڈرڈ کیلئے کام کرنیوالے صحافی سمییش جھا کے مطابق یہ واقعہ ہریانہ میں پیش آیا۔

بھارتیوں نے کرفیو ہوا میں اڑا دیا، ہزاروں لوگ بس ٹرمینل پر امڈ آئے

بھارت میں کورونا کے شکار ہندو کی آخری رسومات مسلمانوں کے ہاتھوں، ویڈیو وائرل

بھارت میں کورونا پھیلانے والے مذہبی رہنما کی ہلاکت کے بعد 40 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل

انڈین ایکسپریس کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں کو لوٹنے والے آٹھ مزدور سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوج پور بہار میں 11 سالہ بچے کی ہلاکت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار ختم ہونے کے بعد دور دراز علاقوں سے اپنے گھروں کو لوٹنے والے چار مزدوروں کو ممبئی گجرات روڈ پر ایک ٹرک نے کچل دیا۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث 62 برس کے بزرگ بیمار شہری کو گاڑی نہ ملی جس وجہ سے اسے اسپتال سے آٹھ کلومیٹر پیدل چل کر گھر جانا پڑا۔

انڈیا ٹوڈے کی25مارچ کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے پر دو بھائیوں میں بحث ہوئی جس کے نتیجہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

اخبار کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بار بار انتباہ کے باوجود چھوٹا بھائی گھر چھوڑ کر باہر گیا تھا،جب وہ واپس لوٹا تو بڑے بھائی راجیش لکشمی ٹھاکر اور انکی اہلیہ نے چھوٹے بھائی درگیش پر چلانا شروع کر دیا۔ اس بحث کا انجام چھوٹے بھائی کے قتل کی صورت میں نکلا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گنگا رام نامی مریض اپنے گھر کے قریب پہنچتے ہی بیہوش ہوگیا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا مگر تب تک بزرگ شہری وفات پاچکا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران دودھ لینے کیلئے جانیوالے کلکتہ کے شہری لال سوامی کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اسی طرح کیرالہ میں لاک ڈاؤن کے باعث سڑک بند ہونے سے ایک 70 سالہ خاتون اسپتال نہ پہنچ سکنے کے باعث رستے میں ہلاک ہوگئی۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق کیرالہ میں لاک ڈاؤن کے باعث 60 سالہ عبدالحمید اسپتال نہ پہنچ سکنے کے باعث رستے میں دم توڑ گیا۔

دی ہندو اخبار کے مطابق تامل ناڈو میں لاک ڈاؤن کے باعث گھروں کو واپس لوٹنے کی کوشش میں چار افراد جنگل کی آگ میں جھلس کر مرگئے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑک بند تھی اور انہیں مجبورا جنگل کے رستہ گھر جانا پڑ رہا تھا۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسبھارت میں‌ لاک ڈاؤنکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی

امریکہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی

امریکہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی

بھارت میں‌لاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا

بھارت میں‌لاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا

تبلیغی جماعت کیسے جنوبی ایشیاء میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنی ؟

تبلیغی جماعت کیسے جنوبی ایشیاء میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In