وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار طبقہ کے لیے 10 ارب روپے کے انصاف امداد پیکیج کی منظوری دیدی ہے.
انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی, درخواست کے لیے شناختی کارڈ پر لکھا نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بتانا لازمی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکیج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس پیکیج کے تحت ملنے والی درخواستوں کی چھان بین کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔
اس پیکیج کی امدادی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکیج کے علاوہ ہوگی، پہلے مرحلے میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو چار ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ روزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو دو اقساط میں آٹھ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔
درخواست دینے کے لیے کون نااہل ہیں؟
انصاف امداد پیکیج کے لیے درج ذیل افراد نااہل ہیں
٭حاضر سروس یا ریٹائرڈ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین
٭مالک اراضی
٭کسی اور فلاحی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد
٭یوٹیلٹی بلز ماہانہ 10ہزار سے زیادہ ہو
٭کسی بھی قسم کی گاڑی کا مالک (علاوہ موٹر سائیکل،رکشہ،چنگ چی)
پنجاب کے انصا ف امداد پیکیج میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
انصاف امداد پروگرام کے لیے ویب سائیٹ پر https://insafimdad.punjab.gov.pk/ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے،اس کے علاوہ گوگل سٹور سے Insaf Imdadایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
انصاف امداد پیکیج میں غلط درخواستیں دینے والوں کیخلاف کیا کارروائی ہوگی؟
انصاف امداد پیکیج کیلئے درخواست جمع کرتے وقت ایک شق شامل کی گئی ہے جس میں اقرارنامہ ہے کہ ’تمام کوائف میری رائے کے مطابق درست ہیں اور کوئی معلومات میں نے خفیہ نہیں رکھی۔
اگر کوئی معلومات غلط ثابت ہوئی تو میں تمام رقم واپس کرنے کا پابند ہوں گا اور میرے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت ہوگی۔
