• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں 34 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

by sohail
مارچ 31, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
بھارت میں 34 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں کورونا وائرس سے بچانے کے لیے قیدیوں کو رہا کرنے یا نہ کرنے پر بحث جا ری ہے جبکہ ہمسایہ ملک ہندوستان میں 34 ہزار قیدی بشمول انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ کو رہا کیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ہندوستان کی انگریزی ویب سائٹ دی پرنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کم از کم 34 ہزارقیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار طے ہو گیا ہے جس کے مطابق انڈر ٹرائل قیدیوں کو عبوری ضمانتیں دی جائیں گی جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کو ایمرجنسی پیرول پر چھوڑا جائے گا۔

ویب سائیٹ کے مطابق یہ بڑا اقدام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر اور اترپردیش نے 22 ہزار قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے، مغربی بنگا ل، دہلی اور پنجاب کی حکومتوں نے 6 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا کہا ہے۔

بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

بھارت میں‌لاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا

بھارتی گوردوارے نے مدرسے کے 40 مسلمان طلبا کو بھوک سے بچا لیا

بھارتی ویب سائٹ کے ہندوستان میں قیدیوں کی رہائی کے بعد وہ جیل حکام کی کڑی نظر میں رہیں گے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر خصوصی کمیٹیوں کے زریعے ٹریک کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ بھاگ نہ جائیں۔

 چونکہ جیلوں کے معاملات ریاستی حکومتوں کے تحت  چلتے ہیں لہٰذا ہر ریاست نے اپنے ضوابط مرتب کیے ہیں کس طرح قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے اور کس طرح ان کی کڑی نگرانی کی جانی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق  تمام ریاستوں نے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے تاکہ سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کے بعد ان پر کڑی نگرانی کی جائے تاکہ وہ بھاگ نہ سکیں۔

اس کام کے لیے دہلی کی تہاڑ جیل نے مقامی پولیس کو ذمہ داری سونپی ہے  جبکہ جنوبی بنگال میں قیدیوں کی ایک تفصیلی فہرست  تیار کی جا رہی ہے  اور اتر پردیش نے  سزا یافتہ قیدیوں پر نظر رکھنے کے لیے نگران کمیٹی بنائی ہے۔

تہاڑ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے گھر جس تھانہ کی حدود میں آتے ہیں انکے ایس ایچ اوز کو مطلع کر دیا گیا ہے اور مقامی پولیس قیدیوں کے گھر روزانہ کی بنیاد پر انہیں چیک کرنے کے لیے جائے گی۔

مغربی بنگال کے جیل حکام نے قیدیوں کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان کے گھروں کے پتے اور انکے عزیز و اقار ب کے موبائل نمبرز شامل ہونگے۔

بعد یہ فہرستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو فراہم کی جائیں گی، رہائی پانے والے قیدی اپنا ایڈریس تبدیل نہیں کرا سکیں گے اور وہ اپنے رہنے کی جگہ سے نکل بھی نہیں سکیں گے جبکہ انہیں متعلقہ تھانے روزانہ جا کر حاضری لگانی پڑے گی۔

تبلیغی جماعت کیسے جنوبی ایشیاء میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنی ؟

سعودی عرب نے کورونا کے تمام مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کردیا

اتر پردیش نے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی ہے جو رہائی پانے والے قیدیوں کی نگرانی کرے گی۔ حکام کے مطابق تما م انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدیوں کو جیل کا عملہ قیدیوں کے گھروں تک خود انہیں پہنچائے گا۔

تمام ریاستوں نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ جن قیدیوں کا جیل ریکارڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے پاک ہے انہیں پیرول کے لیے درخواست دینے پر ترجیح دی جائے گی۔

ہندوستان کی سرکار کا بھارتی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ کے 23 مارچ کے حکم کے تحت کیا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ  نے ہندوستان کی تمام ریاستوں کو احکامات جاری کیے تھے کہ لیگل سروس اتھارٹی کی مشاورت سے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی جائے جو یہ معاملات طے کرے۔

دنیا بھر میں خصوصاً امریکی جیلوں میں کورونا کی وباء پھوٹ چکی ہے جسکی وجہ سے مختلف ضوابط کے تحت ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں اس حوالے سے ایک کیس پاکستان کی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جسکی اگلی سماعت بدھ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ کے روبرو ہو گی۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

بھارتی اداکار انوپم کھیر کا خوبصورت ویڈیو پیغام، تمام انسانوں کے نام

بھارتی اداکار انوپم کھیر کا خوبصورت ویڈیو پیغام، تمام انسانوں کے نام

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے

وہ 8 باتیں جو کبھی نہیں کہنی چاہئیں

ایسی 8 باتیں جو کبھی نہیں کہنی چاہئیں

بھارت سے لوٹنے والے دو پاکستانیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

بھارت سے لوٹنے والے دو پاکستانیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In