کورونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی پھیلنے لگا ہے، اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں پالتو بلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہے۔
ڈیلی میل کی خبر کے مطابق ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پالتو بلی کی مالکن کورونا کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد بلی میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اخبار کے مطابق ہانگ کانگ کی پالتو بلی کورونا وائرس کا شکار ہونیوالی دنیا کی دوسری بلی ہے۔ اس سے قبل بیلجئم میں ایک بلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ہانگ کانگ میں دو کتوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کے شکار ہونیوالے پہلے کتے کی 60سالہ مالکن کورونا وائرس کی مریض تھیں۔
کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے
امریکی حکومت کے لیے ایک اور پریشانی، کورونا وائرس جیلوں تک پہنچ گیا
کوروناکی وبا، اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی ’کاون‘ مزید تنہا
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ہانگ کانگ کے ایگریکلچرل اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا وائرس کی شکار بلی میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پریشان مالکان اپنے پالتو جانوروں کو وائرس لگنے کے خوف سے ترک نہ کریں۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق متاثرہ بلی کی مالکہ سینٹرل ہانگ کانگ میں ایک بار گئی تھیں جس کے بعد وہ تیز بخار میں مبتلاء ہو گئی تھیں۔ ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔