• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا ریلیف فنڈ میں کروڑوں روپے کے عطیات جمع

by sohail
اپریل 1, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کورونا ریلیف فنڈ میں کروڑوں روپے کے عطیات جمع
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے اے آر وائی کی میراتھن ریس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اس پروگرام کے دوران مختلف افراد نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا وائرس کے غریب طبقے پر اثرات کو کم کرنے کے لیے 150 ارب روپے نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم تقسیم کرنے کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ احساس کے ڈیٹا بیس میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 سے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں تمام مزدور رجسٹرڈ ہیں جبکہ پاکستان کے 80 فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کچی بستیوں اور غریبوں کا نہیں سوچیں گے، یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان کو برآمدات کے شعبہ میں 2 ارب ڈالرز کے نقصان کا خدشہ

پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع

انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 30 برسوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خیرات کی جاتی ہے، پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر نوجوانوں پر مشتمل ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کو امداد پہنچانا پہلی ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر علاقوں کے رہائشیوں کو کوئی مسئلہ نہیں مگر چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو کھانے پینے کے مسائل کا سامنا ہے۔

ڈیم فنڈ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیمز بھی ملک کے لیے ضروری ہیں، ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ موجودہ حالات کتنے دن تک چلیں گے، ضرورت پڑنے پر کسی بھی فنڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فنڈ اکٹھا کرنے والا شخص ہوں، اسکول و کالجز کے بچوں اور شوبز کے لوگوں، خصوصی طور پر نصرت فتح علی خان، دلدار بھٹی، نے شروع کے دنوں میں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں بہت مدد کی تھی۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ چین کا لاک ڈاؤن اس لیے کامیاب ہوا کہ ووہان کے لوگوں کو گھروں میں بند کیا گیا اور انہیں گھر میں ہی کھانا پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے امیر غریب شخص اور امیر غریب ملک میں فرق ختم کر دیا ہے، یہ وباء کسی بھی شخص کو ہو سکتی ہے۔ اس کے خلاف حکومت نہیں صرف قوم ہی جنگ جیت سکتی ہے۔

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے

سعودی عرب نے کورونا کے تمام مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کردیا

 میراتھن ریس میں وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لیے کول اینڈ کول کی طرف سے ایک کروڑ روپے کے سینی ٹائزرز عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اسی طرح ممتاز مسلم نے دبئی سے ایک کروڑ روپے، عاصم راکڑا نے کینیڈا سے ایک کروڑ روپے، ایڈمر ل جمیل چیئرمین پی ٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے پانچ کروڑ، جاوید آفریدی سی ای او ہائر کمپنی کی طرف سے ایک کروڑ روپے عطیہ کیے گئے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے 10 لاکھ روپے، اظہر بلوچ اسلام آباد نے 25 لاکھ روپے جبکہ سعد ایدھی نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسعمران خانکورونا ریلیف فنڈکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری میں اضافہ، اموات چار ہزار سے تجاوز کر گئیں

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری میں اضافہ، اموات چھ ہزار سے تجاوز کر گئیں

عوام کو ڈنڈے نہ ماریں، پیار سے سمجھائیں، عمران خان کی پولیس کا ہدایت

عوام کو ڈنڈے نہ ماریں، پیار سے سمجھائیں، عمران خان کی پولیس کو ہدایت

ملزمان کے رہا ہوتے ہی کراچی میں ڈکیتیاں شروع ہوگئیں، چیف جسٹس پاکستان

دنیا کو ایک طویل عرصے کے لاک ڈاؤن کے لیے تیار رہنا چاہیے

دنیا کو ایک طویل عرصے کے لاک ڈاؤن کے لیے تیار رہنا چاہیے

وبا کے دنوں میں کرپشن

وبا کے دنوں میں کرپشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In