وزیراعظم عمران خان نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کو ڈنڈے نہ مارے بلکہ پیار سے سمجھائے کہ ان کا گھروں میں بیٹھنا کیوں اور کسقدر ضروری ہے۔
وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لیے اے آر وائی کی میراتھن ریس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈنڈے مارنے اور جیلوں میں ڈالنے سے یہ جنگ نہیں جیت سکیں گے، فتح اسی صورت نصیب ہو گی جب قوم ساتھ ہو گی۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پولیس تشدد کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور صارفین نے اس رویے پر شدید تنقید بھی کی تھی۔
کورونا وبا کے پیش نظر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے اور عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 10 ہزار افراد کے خلاف کارروائی
مسافروں کو سزا دینے کی ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی پولیس نے معافی مانگ لی
نیویارک شہر میں پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار
پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 6154 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کووزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے۔
سندھ میں بھی پولیس تشدد کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں اور پولیس کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک دیکھنے میں آیا ہے۔
ہمسایہ ملک بھارت میں پولیس کی طرف سے عوام پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام کی جانب سے معافی مانگ لی گئی تھی۔