اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے زائد ہوگئی ہے تاہم اس سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یورپ میں اٹلی کے بعد اسپین وہ ملک ہے جہاں وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور یہاں ایک بار پھر ایک ہی دن میں 864 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اس وقت یورپ میں 30 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اسپین میں اب تک نو ہزار سے زائد لوگ کورونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تاہم امید افزا بات یہ ہے کہ اب نئے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری میں اضافہ، اموات چار ہزار سے تجاوز کر گئیں
کورونا وائرس: اسپین میں فوج کی مدد سے دودن میں اسپتال تیار، علاج شروع
دنیا کو ایک طویل عرصے کے لاک ڈاؤن کے لیے تیار رہنا چاہیے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گترس نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وبا سے نمٹنا دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس وبا کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں دنیا بھر میں 25 لاکھ سے زائد افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموت 43 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں ۔
