پاکستان میں زیادہ تر ڈاکٹرز کے پاس مناسب حفاظتی کٹس نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی اپنی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
گلف نیوز کے مطابق کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت بھی اسی وجہ سے ہوئی تھی۔
پاکستان کے کئی شہروں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنی حفاظت کے لئے کوڑے دان میں استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگ پہن کر کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا حفاظتی لباس، ماسک، گلوز وغیرہ کا امدادی سامان بھی وصول ہو چکا ہے مگر اس کے باوجود علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز تک ان حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا ہے۔
بھارت :عوام نے کورونا وائرس سے بچانیوالے ڈاکٹروں پر حملہ کردیا
;ہم نے بہت وقت ضائع کر دیا، نیویارک کے ڈاکٹر کی وارننگ
کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے عوام سے مدد مانگ لی
گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز خود اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
حفاظتی کٹس نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی طرف سے کورونا کے مریضوں کا علاج جاری رکھا گیا ہے اور کئی ڈاکٹرز اس وائرس کا شکار ہو کر آئسولیشن میں جا چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے سٹاف میں لیڈی ڈاکٹر سمیت کئی ڈاکٹر کو خود قرنطینہ میں جانا پڑا ہے۔
اسی طرح سندھ میں عباسی شہید ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی وجہ سے دس ڈاکٹروں کو آئیسو لیشن میں جانا پڑا۔
دنیا بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ پر لڑنے میں مصروف ہیں۔
سب سے پہلے چین کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے کورونا کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابی بھی حاصل کی مگر وہاں ڈاکٹرز کو حکومت کی طرف مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی گئی تھیں۔
سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیوز، اخبارات اور نیوز چینل پر چلنے والی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز کی اکثریت حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کے بغیر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہے۔
تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اس وقت پاکستان بھر میں اس وقت تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 2458 ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 928ہے جبکہ سندھ میں 783ہو گئی،خیبر پختونخوامیں 311،بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 190، اسلام آباد میں 68اورآزادکشمیر میں کوروناکے مریضوں کی تعداد 9ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی مسلسل اضافہ کے بعد تاحال 35 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 11،سندھ میں 11،خیبر پختونخوا میں 9،بلوچستان میں 1اور گلگت بلتستان میں 3اموات ہو چکی ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈاکٹرز نے مخیر حضرات سے عطیہ کی اپیل کی ہے تاکہ وہ خود اپنے لیے حفاظتی کٹس کا انتظام کر سکیں۔
