نیویارک کے گورنر اینڈریو کیمو نے کورونا وبا کو سمندری طوفان سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا ہے جیسے پورے ملک میں آہستہ سے طوفان پھیلا رہا ہو۔
انہوں نے کہا کہ صرف سمندری طوفان کے سامنے ٹھہرے رہنے کے بجائے اب ہمیں قومی وسائل کو استعمال کرنا چاہیے۔
گورنر نے خبردار کیا کہ امریکی ریاست چھ دن بعد وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کا شکار ہو جائے گی۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، صرف نیویارک میں دو ہزار چار سو 68 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
امریکہ میں جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج ہوں گے
امریکہ وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کا شکار، میڈیا حکومت پر برس پڑا
کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں
اس وقت تک امریکہ میں دو لاکھ 45 ہزار 559 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے، اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس وبا سے کم از کم ایک لاکھ امریکی ہلاک ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ سماجی دوری اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
امریکہ میں کورونا وباء سے بڑھتے کیسز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤن میں قائم کورونا وائرس رسپانس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ڈیبورہ برکس نے کہا کہ امریکی سماجی دوری کی ہدایت پر عمل نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ دس افراد کو اکٹھا نہیں ہونا چاہیے تو اسے من و عن سمجھا اور عمل کیا جائے، وہ امریکیوں کی جانب سے ڈنر اور کاک ٹیل پارٹیوں کی شکایت کرتی نظر آئیں۔