جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے نئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس صحت یاب لوگوں کو تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے۔ امریکہ اس وقت کورونا کی زد میں ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ روز ایک ہی دن میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔
صرف نیویارک میں اب تک 2935 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، ایک روز قبل یہ تعداد 2373 تھی۔
نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ ایک انتظامی حکم جاری کریں گے جس کے بعد ریاست کو مختلف اسپتالوں اور پرائیویٹ کمپنیوں سے وینٹی لیٹرز چھین کر انہیں تقسیم کر سکے گی۔
امریکہ میں کورونا کی تباہی کی سمندری طوفان سے تشبیہ
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے
احتیاط نہ کی گئی تو کورونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار تک جا سکتی ہے، عمران خان
اس وقت تک فرانس میں اموات کی تعداد 5000 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3000 کے قریب افراد برطانیہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
جرمنی اور بلجئیم کے ملا کر کل 1000 افراد کورونا کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 23 سو سے زائد جبکہ اموات کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق کورونا کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے اور خطے میں بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہو گا۔
ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ صرف جنوبی مشرقی ایشیا میں یہ وائرس 24 لاکھ لوگوں کو معاشی طور پر مفلوج کر سکتا ہے۔