وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق تفصیلی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جو 25 اپریل تک سامنے آ جائے گی۔
اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اعلیٰ سطح کا طاقتور کمیشن تفصیلی رپورٹ تیار کر رہا ہے جس کے سامنے آنے کے بعد وہ ایکشن لیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ اس قسم کی رپورٹ بغیر کسی ترمیم کے قوم کے سامنے پیش کر دی جائے۔
I await the detailed forensic reports now by the high-powered commission, which will come out on 25 April, before taking action. InshaAllah, after these reports come out no powerful lobby will be able to profiteer at the expense of our public.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 5, 2020
انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں ہونے والے اچانک اضافے کے حوالے سے رپورٹ سامنے لانے کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب نئی رپورٹ سامنے آئے گی تو آئندہ کوئی بھی طاقتور لابی عوام کی قیمت پر نفع نہیں کما سکے گی۔
24ارب شوگر سبسڈی اسکینڈل: ترین، خسرو، مونس الہی نے اربوں کمائے، انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی
آٹا، چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ نے عثمان بزدار کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا
گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے قیمت میں اضافہ اور بحران پیدا ہوا جس سے شوگر مل مالکان نے اربوں کمائے۔
اسی طرح گزشتہ پانچ سال میں حکومت کی جانب سے 25 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جس سے بڑے بڑے مل مالکان نے فائدہ اٹھایا۔
رپورٹ کے مطابق چینی پر تین ارب کی سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین نے اٹھایا، ان کے گروپ نے چینی پر دی جانے والی کل سبسڈی کا 22 فیصد حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو ڈٰی گروپ نے 56 کروڑ روپے کی سبسڈی حاصل کی، وزیر مںصوبہ بندی کے بھائی عمر شہریار کے گروپ نے 35 کروڑ سے زائد کی سبسڈی حاصل کی۔
اسی طرح ال موئز گروپ نے 40 کروڑ روپے کی سبسڈی حاصل کی، مئی 2014 سے جون 2019 تک پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر سبسڈی دی گئی۔
آر وائی گروپ نے چار ارب ، جہانگیر ترین نے تین ارب روپے سے زائد کی سبسڈی حاصل کی جبکہ ہنزہ گروپ نے دو ارب 80 کروڑ اور فاطمہ گروپ دو ارب 30 کروڑ کی سبسڈی لی۔
شریف گروپ بھی پیچھے نہ رہا اور بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے ہوئے اس نے ایک ارب 40کروڑ کی سبسڈی حاصل کی۔
